Book Name:Faizan e Hazrat Imam Jalal Uddin Suyuti

حضرت اَنَس بن مالِک رَضِیَ اللہُ عنہ فرماتے ہیں:مجھے اس دُعائے مصطفےٰ کا بہت فائدہ ہوا، الحمد للہ!اللہ پاک نے مجھے مال بھی کثرت سے عطا فرمایا اور اَوْلاد بھی بہت عطا فرمائی۔([1])

پیارے اسلامی بھائیو!ہمیں بھی چاہئے کہ اپنی اَولاد کو نیک لوگوں کے پاس لے جایا کریں، ان سے اپنے بچوں کے لئے دُعائیں کروایا کریں۔اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم!اس کی بہت برکتیں نصیب ہوں گی۔اللہ پاک ہمیں عمل کی توفیق عطا فرمائے۔اٰمِیْن بِجَاہِ  خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم۔

77 مرتبہ بیداری میں دیدارِ مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم

پیارے اسلامی بھائیو!امام جلالُ الدِّیْن سُیُوطِی شافعی رحمۃُاللہ ِعَلَیْہ پر اللہ پاک کا بڑا کرم تھا،آپ کو بہت ساری خصوصی نعمتوں سے نوازا گیا تھا،ان میں سے ایک بہت بڑی نعمت  دِیدارِ مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم بھی ہے۔جی ہاں!امام جلالُ الدِّیْن سُیُوطِی شافعی رحمۃُاللہ ِعَلَیْہ وہ بلند رُتبہ شخصیت ہیں،جنہیں خواب میں نہیں بلکہ جاگتے ہوئے 77 مرتبہ پیارے آقا، رسولِ خُدا،احمدِ مجتبیٰ  صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا دیدار نصیب ہوا۔([2])

فنا تھے عشقِ سرور میں وہ اس درجہ کہ کثْرت سے

نظر سے صاف کر لیتے زیارت تھے جلالُ الدِّین

کئی کرتے ہیں خوابوں میں نظارے پیارے آقا کے

جو سر کی آنکھ سے کر لیں زیارت! تھے جلالُ الدِّین

سُبْحٰنَ اللہ!کیا شان ہے امام جلالُ الدِّیْن سُیُوطِی شافعی رحمۃُاللہ ِعَلَیْہکی...!! یقیناً خواب


 

 



[1]...بخاری،کتاب الصوم،باب من زار قومافلم یفطر عندہم،صفحہ:521 ،حدیث:1982 خلاصۃً۔

[2]...بَہْجَۃُ الْعَابِدِین،صفحہ:153۔