Book Name:Faizan e Hazrat Imam Jalal Uddin Suyuti

سَلَّم کو عطا فرمایا، 2 وجہ سے حضرت آدم عَلَیْہِ السَّلام کو ملنے والے شرف سے افضل ہے  (1):فرشتوں نے حضرت آدم عَلَیْہِ السَّلام کو سجدہ ایک بار کیا لیکن آقا کریم  صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی یہ شان ہے کہ شروع سے لے کر اب تک اور اب سے قیامت تک اللہ پاک اور اس کے فرشتے درود بھیج رہے ہیں (2):حضرت آدم عَلَیْہِ السَّلام کو سجدہ صِرْف فرشتوں نے کیا تھا مگر ہمارے آقا صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم پر درود  اللہ پاک بھی بھیجتا ہے،فرشتے بھی بھیجتے ہیں اور اَہْلِ ایمان بھی یہ شرف حاصِل کرتے ہیں۔([1])  پِھر ہم کیوں نہ کہیں:

سب سے اَوْلیٰ و اعلیٰ ہمارا نبی سب سے بالا و اعلیٰ ہمارا نبی

اپنے مولیٰ کا پیارا ہمارا نبی    دونوں عالَم کا دولہا ہمارا نبی

خلق سے اَوْلیا، اَوْلیا سے رُسُل  اور رسولوں سے اعلیٰ ہمارا نبی

مُلکِ کونین میں انبیا تاجدار      تاجداروں  کا  آقا  ہمارا  نبی([2])

پیارے اسلامی بھائیو!غور فرمائیے!یہ کیسے عظیم شرف کی بات ہے کہ وہ کام جو اللہ پاک کرتا ہے، اس کے فرشتے کرتے ہیں،اللہ پاک نے ہمیں بھی یہ کام کرنے کا حکم دیا ہے، پِھر اگر ہم اس سعادت سے محروم رہ جائیں یعنی اپنے آقا و مولیٰ،احمدِ مجتبیٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم پر درود نہ پڑھیں تو یہ کیسی محرومی کی بات ہے۔ہمیں چاہئے کہ کثرت سے درودِ پاک پڑھنے کی عادَت بنائیں۔ امام سُیُوطِی رحمۃُاللہِ عَلَیْہ نے خصائصُ الکبریٰ میں درودِ پاک کے فضائل بھی لکھے ہیں، آپ کی ذِکْر کی ہوئی اَحَادیث کے مطابق *جو بندہ ایک بار درود پڑھتا ہے، اس پر 10 رحمتیں نازِل ہوتی ہیں*اللہ پاک اور فرشتے اس پر 70 مرتبہ درود بھیجتے


 

 



[1]...الخصائص الکبریٰ،ذکر موازاۃ الانبیاءفی فضائلہم...الخ،جلد:2،صفحہ:304، 305خلاصۃً۔

[2]...حدائقِ بخشش،صفحہ:138 ،139 ملتقطًا۔