Our new website is now live Visit us at https://alqurankarim.net/

Home Al-Quran Surah Ghafir Ayat 38 Urdu Translation Tafseer

رکوعاتہا 9
سورۃ ﳩ
اٰیاتہا 85

Tarteeb e Nuzool:(60) Tarteeb e Tilawat:(40) Mushtamil e Para:(24) Total Aayaat:(85)
Total Ruku:(9) Total Words:(1345) Total Letters:(5040)
38

وَ قَالَ الَّذِیْۤ اٰمَنَ یٰقَوْمِ اتَّبِعُوْنِ اَهْدِكُمْ سَبِیْلَ الرَّشَادِ(38)
ترجمہ: کنزالعرفان
اور ایمان والے نے کہا: اے میری قوم!میرے پیچھے چلو میں تمہیں بھلائی کی راہ بتاؤں ۔


تفسیر: ‎صراط الجنان

{وَ قَالَ الَّذِیْۤ اٰمَنَ: اور ایمان والے نے کہا۔} جب مردِ مومن نے دیکھا کہ فرعون کوئی معقول جواب نہیں  دے سکا تو ا س نے دوبارہ اپنی قوم سے کہا:اے میری قوم ! تم فرعون کی بجائے میری پیروی کرومیں تمہیں بھلائی اورنجات کا راستہ دکھاؤں گا۔

اولیاء کی پیروی میں  بھی ہدایت ہے:

اس میں  اشارہ ہے کہ فرعون اوراس کی قوم جس راستہ پرچل رہی ہے وہ گمراہی کاراستہ ہے اور یہ بھی اشارہ ہے کہ ہدایت انبیاءِ کرام عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام اور اولیاءِ عظام رَحْمَۃُاللہ تَعَالٰی عَلَیْہِمْ کی پیروی میں  رکھی گئی ہے اور جس طرح نبی عَلَیْہِ السَّلَام اپنے امتی کو ہدایت کا راستہ دکھاتے ہیں  اسی طرح نبی عَلَیْہِ السَّلَام کے تابع رہتے ہوئے اولیاء و صالحین بھی ہدایت کا راستہ دکھاتے ہیں ۔( روح البیان، المؤمن، تحت الآیۃ: ۳۸، ۸ / ۱۸۵)

Reading Option

Ayat

Translation

Tafseer

Fonts Setting

Download Surah

Related Links