Our new website is now live Visit us at https://alqurankarim.net/

Home Al-Quran Surah Fussilat Ayat 7 Translation Tafseer

رکوعاتہا 6
سورۃ ﳪ
اٰیاتہا 54

Tarteeb e Nuzool:(61) Tarteeb e Tilawat:(41) Mushtamil e Para:(24-25) Total Aayaat:(54)
Total Ruku:(6) Total Words:(898) Total Letters:(3325)
7

الَّذِیْنَ لَا یُؤْتُوْنَ الزَّكٰوةَ وَ هُمْ بِالْاٰخِرَةِ هُمْ كٰفِرُوْنَ(7)
ترجمہ: کنزالایمان
وہ جو زکوٰۃ نہیں دیتے اور وہ آخرت کے منکر ہیں


تفسیر: ‎صراط الجنان

{اَلَّذِیْنَ لَا یُؤْتُوْنَ الزَّكٰوةَ: وہ جو زکوٰۃ نہیں  دیتے۔} آیت کے اس حصے کے بارے میں  مفسرین کے مختلف اَقوال ہیں  ،ان میں  سے تین قول درج ذیل ہیں  ۔

(1)… حضرت عبداللہ بن عباس رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہُمَا اور جمہور مفسرین کا قول یہ ہے کہ ’’یہاں  زکوٰۃ سے مراد (اس کا حقیقی معنی نہیں  بلکہ اس سے مراد) توحید کا معتقد ہونا اور ’’لَآ اِلٰـہَ اِلَّا اللہ‘‘ کہنا ہے۔ اس صورت میں  آیت کے معنی یہ ہوں  گے کہ مشرکین وہ لوگ ہیں  جو توحید کا اقرار کرکے اپنے نفسوں  کو شرک سے باز نہیں  رکھتے ۔

(2)…حضرت حسن اور حضرت قتادہ رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہُمَا کا قول یہ ہے کہ یہاں  زکوٰۃ نہ دینے سے مراد یہ ہے کہ مشرکین زکوٰۃ کے فرض ہونے پر ایمان نہیں  لاتے اور ا س کا اقرار نہیں  کرتے ۔

(3)…حضرت مجاہد اور حضرت ربیع رَحْمَۃُاللہ تَعَالٰی عَلَیْہِمَاکا قول یہ ہے کہ (یہاں  زکوٰۃ کا اصطلاحی معنی مراد نہیں  بلکہ) زکوٰۃ سے مراد اپنے اعمال کا تَزکِیَہ کرنا (اور ایمان قبول کر کے انہیں  شرک کی نجاست سے پاک کرنا) ہے۔(البحر المحیط، فصلت، تحت الآیۃ: ۷، ۷ / ۴۶۴)

            نوٹ: اس آیت کی تفسیر میں  ان تین کے علاوہ مفسرین کے اور بھی اَقوال ہیں  ۔

            امام عبداللہ بن احمد نسفی رَحْمَۃُاللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ فرماتے ہیں  کہ’’ یہاں آیت میں  زکوٰۃ ادا نہ کرنے کو آخرت کے انکار کے ساتھ ذکر کرنے کی وجہ یہ ہے کہ انسان کو مال بہت پیارا ہوتا ہے تو جب وہ مال کو راہِ خدا میں  خرچ کرے گا تو یہ اس کی اِستقامت، اِستقلال ،صدق اور نیت کے اخلاص کی مضبوط دلیل ہو گی۔نیزاس آیت میں  ضمنی طور پر ان مسلمانوں  کو بھی خوف دلایا گیا ہے جو زکوٰۃ ادا نہیں  کرتے تاکہ انہیں  معلوم ہو جائے کہ زکوٰۃ نہ دینا ایسا برا فعل ہے کہ اسے قرآنِ کریم میں  مشرکین کے اَوصاف میں  ذکر کیا گیا ہے۔(مدارک، فصلت، تحت الآیۃ: ۷، ص۱۰۶۹، ملخصاً)

{وَ هُمْ بِالْاٰخِرَةِ هُمْ كٰفِرُوْنَ: اور وہ آخرت کے منکر ہیں ۔} آیت کے اس حصے میں  مشرکوں  کاایک اورجرم بیان کیا گیا کہ وہ آخرت کے منکر ہیں  کہ مرنے کے بعد اٹھنے اوراعمال کی جزا ملنے کے قائل نہیں ۔(خازن، فصلت، تحت الآیۃ: ۷، ۴ / ۸۰)

Reading Option

Ayat

Translation

Tafseer

Fonts Setting

Download Surah

Related Links