DONATE NOW donation

Home Al-Quran Surah Fatir Ayat 39 Urdu Translation Tafseer

رکوعاتہا 5
سورۃ ﳤ
اٰیاتہا 45

Tarteeb e Nuzool:(43) Tarteeb e Tilawat:(35) Mushtamil e Para:(22) Total Aayaat:(45)
Total Ruku:(5) Total Words:(871) Total Letters:(3191)
39

هُوَ الَّذِیْ جَعَلَكُمْ خَلٰٓىٕفَ فِی الْاَرْضِؕ-فَمَنْ كَفَرَ فَعَلَیْهِ كُفْرُهٗؕ-وَ لَا یَزِیْدُ الْكٰفِرِیْنَ كُفْرُهُمْ عِنْدَ رَبِّهِمْ اِلَّا مَقْتًاۚ-وَ لَا یَزِیْدُ الْكٰفِرِیْنَ كُفْرُهُمْ اِلَّا خَسَارًا(۳۹)
ترجمہ: کنزالایمان
وہی ہے جس نے تمہیں زمین میں اگلوں کا جانشین کیا تو جو کفر کرے اس کا کفر اسی پر پڑے اور کافروں کو ان کا کفر ان کے رب کے یہاں نہیں بڑھائے گا مگر بیزاری اور کافروں کو ان کا کفر نہ بڑھائے گا مگر نقصان


تفسیر: ‎صراط الجنان

{هُوَ الَّذِیْ جَعَلَكُمْ خَلٰٓىٕفَ فِی الْاَرْضِ: وہی ہے جس نے تمہیں  زمین میں  جانشین کیا۔} آیت کا خلاصہ یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ہی تمہیں زمین میں  پہلے لوگوں  کا جانشین کیا اور ان کی جائداد اوران کے قبضے میں  موجود چیزوں  کا مالک اور ان میں تَصَرُّف کرنے والا بنایا اور ان کے مَنافع تمہارے لئے مُباح کئے تاکہ تم ایمان و طاعت اختیار کرکے شکر گزاری کرو،تو جو کفر کرے اور ان نعمتوں  پر شکر ِالٰہی نہ بجالائے تواپنے کفر کا وبال اسی کو برداشت کرنا پڑے گا اور کافروں  کا کفر ان کے رب عَزَّوَجَلَّ کے پاس غضب ہی کو بڑھاتا ہے اورآخرت میں  کافروں  کا کفران کے نقصان میں  ہی اضافہ کرے گا کیونکہ اس کی وجہ سے وہ جنت سے محروم کر دئیے جائیں  گے ۔( خازن، فاطر، تحت الآیۃ: ۳۹، ۳ / ۵۳۷، مدارک، فاطر، تحت الآیۃ: ۳۹، ص۹۸۱، روح البیان، الملائکۃ، تحت الآیۃ: ۳۹، ۷ / ۳۵۷، ملتقطاً)

Reading Option

Ayat

Translation

Tafseer

Fonts Setting

Download Surah

Related Links