Our new website is now live Visit us at https://alqurankarim.net/

Home Al-Quran Surah Fatir Ayat 25 Urdu Translation Tafseer

رکوعاتہا 5
سورۃ ﳤ
اٰیاتہا 45

Tarteeb e Nuzool:(43) Tarteeb e Tilawat:(35) Mushtamil e Para:(22) Total Aayaat:(45)
Total Ruku:(5) Total Words:(871) Total Letters:(3191)
25

وَ اِنْ یُّكَذِّبُوْكَ فَقَدْ كَذَّبَ الَّذِیْنَ مِنْ قَبْلِهِمْۚ-جَآءَتْهُمْ رُسُلُهُمْ بِالْبَیِّنٰتِ وَ بِالزُّبُرِ وَ بِالْكِتٰبِ الْمُنِیْرِ(25)
ترجمہ: کنزالعرفان
اور اگر یہ تمہیں جھٹلائیں تو ان سے پہلے لوگ بھی جھٹلاچکے ہیں ان کے پاس ان کے رسول روشن دلیلیں اور صحیفے اورروشن کردینے والی کتابیں لے کر آئے۔


تفسیر: ‎صراط الجنان

{وَ اِنْ یُّكَذِّبُوْكَ: اور اگر یہ تمہیں  جھٹلائیں ۔} اس آیت میں  اللہ تعالیٰ نے اپنے حبیب صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کو تسلی دیتے ہوئے ارشاد فرمایا کہ اے پیارے حبیب! صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ، اگر کفارِ مکہ آپ کو جھٹلانے پر ہی قائم ہیں  تو آپ ان کی اور ان کے جھٹلانے کی پرواہ نہ کریں ، ان سے پہلی امتوں  کے لوگ بھی اپنے رسولوں  عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کوجھٹلاچکے ہیں حالانکہ ان کے پاس ان کے رسول اپنے دعویٰ کی صداقت اوراپنی نبوت پر دلالت کرنے والے روشن معجزات ، صحیفے اور حق کوروشن کردینے والی کتابیں  توریت ، انجیل اور زبور لے کر آئے تھے۔(تفسیر قرطبی، فاطر، تحت الآیۃ: ۲۵، ۷ / ۲۴۸، الجزء الرابع عشر، ابو سعود، فاطر، تحت الآیۃ: ۲۵، ۴ / ۳۶۸، روح البیان، فاطر، تحت الآیۃ: ۲۵، ۷ / ۳۴۱، ملتقطاً)

Reading Option

Ayat

Translation

Tafseer

Fonts Setting

Download Surah

Related Links