Our new website is now live Visit us at https://alqurankarim.net/

Home Al-Quran Surah As Sajdah Ayat 8 Translation Tafseer

رکوعاتہا 3
سورۃ ﳡ
اٰیاتہا 30

Tarteeb e Nuzool:(75) Tarteeb e Tilawat:(32) Mushtamil e Para:(21) Total Aayaat:(30)
Total Ruku:(3) Total Words:(407) Total Letters:(1542)
7-9

الَّذِیْۤ اَحْسَنَ كُلَّ شَیْءٍ خَلَقَهٗ وَ بَدَاَ خَلْقَ الْاِنْسَانِ مِنْ طِیْنٍ(7)ثُمَّ جَعَلَ نَسْلَهٗ مِنْ سُلٰلَةٍ مِّنْ مَّآءٍ مَّهِیْنٍ(8)ثُمَّ سَوّٰىهُ وَ نَفَخَ فِیْهِ مِنْ رُّوْحِهٖ وَ جَعَلَ لَكُمُ السَّمْعَ وَ الْاَبْصَارَ وَ الْاَفْـٕدَةَؕ-قَلِیْلًا مَّا تَشْكُرُوْنَ(9)
ترجمہ: کنزالایمان
وہ جس نے جو چیز بتانی خوب بنائی اور پیدائشِ انسان کی ابتدا مٹی سے فرمائی پھر اس کی نسل رکھی ایک بے قدر پانی کے خلاصہ سے پھر اسے ٹھیک کیا اور اس میں اپنی طرف کی روح پھونکی اور تمہیں کان اور آنکھیں اور دل عطا فرمائے کیا ہی تھوڑا حق مانتے ہو


تفسیر: ‎صراط الجنان

{اَلَّذِیْۤ اَحْسَنَ كُلَّ شَیْءٍ خَلَقَهٗ: وہ جس نے جو چیز بنائی خوب بنائی۔}اس آیت اور اس کے بعد والی دو آیات میں  اللہ تعالیٰ نے اپنی مزید صفات بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ ا س نے جو چیز بھی بنائی وہ حکمت کے تقاضے کے عین مطابق بنائی ہے، ہرجاندار کو وہ صورت دی جو اُس کے معاش کے لئے بہتر ہے اور اس کو ایسے اعضاء عطا فرمائے جو اس کے معاش کے لئے مناسب ہیں  اور اللہ تعالیٰ نے حضرت آدم عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کو مٹی سے بنا کر انسان کی پیدائش کی ابتداء مٹی سے فرمائی ،پھر ان کی نسل ایک بے قدر پانی کے خلاصے یعنی نطفے سے بنائی ،پھر اسے مکمل درست بنایااور اس میں  اپنی طرف کی روح پھونکی اور اس کو بے حس ،بے جان ہونے کے بعد حَسّاس اور جاندار کیا اور تمہارے کان، آنکھیں  اور دل بنائے تاکہ تم سنو ،دیکھو اور سمجھو اور تمہارا حال یہ ہے کہ ان عظیم نعمتوں  کے مقابلے میں تم رب تعالیٰ کا بہت تھوڑاشکر ادا کرتے ہو۔(خازن، السجدۃ، تحت الآیۃ: ۷-۹، ۳ / ۴۷۶، مدارک، السجدۃ، تحت الآیۃ: ۷-۹، ص۹۲۵، روح البیان، السجدۃ، تحت الآیۃ: ۷-۹، ۷ / ۱۱۱-۱۱۲، ملتقطاً)

Reading Option

Ayat

Translation

Tafseer

Fonts Setting

Download Surah

Related Links