Our new website is now live Visit us at https://alqurankarim.net/

Home Al-Quran Surah As Sajdah Ayat 27 Translation Tafseer

رکوعاتہا 3
سورۃ ﳡ
اٰیاتہا 30

Tarteeb e Nuzool:(75) Tarteeb e Tilawat:(32) Mushtamil e Para:(21) Total Aayaat:(30)
Total Ruku:(3) Total Words:(407) Total Letters:(1542)
27

اَوَ لَمْ یَرَوْا اَنَّا نَسُوْقُ الْمَآءَ اِلَى الْاَرْضِ الْجُرُزِ فَنُخْرِ جُ بِهٖ زَرْعًا تَاْكُلُ مِنْهُ اَنْعَامُهُمْ وَ اَنْفُسُهُمْؕ-اَفَلَا یُبْصِرُوْنَ(27)
ترجمہ: کنزالایمان
اور کیا نہیں دیکھتے کہ ہم پانی بھیجتے ہیں خشک زمین کی طرف پھر اُس سے کھیتی نکالتے ہیں کہ اس میں سے اُن کے چوپائے اور وہ خود کھاتے ہیں تو کیا انہیں سوجھتانہیں


تفسیر: ‎صراط الجنان

{اَوَ لَمْ یَرَوْا: اور کیا انہوں  نے نہیں  دیکھا۔} یعنی کیا مرنے کے بعد اٹھائے جانے کا انکار کرنے والوں  نے نہیں  دیکھا کہ ہم خشک زمین کی طرف جس میں  سبزہ کا نام و نشان نہیں ہوتا ،پانی بھیجتے ہیں ، پھر اس زمین سے پانی کے ذریعے کھیتی نکالتے ہیں  جس میں  سے ان کے چوپائے بھوسہ کھاتے ہیں  اور یہ لوگ خود غلہ کھاتے ہیں  تو کیا وہ نہیں  سمجھتے کہ یہ دیکھ کر اللہ تعالیٰ کی قدرت کے کمال پر اِستدلال کریں  اور سمجھیں  کہ جو قادرِ برحق خشک زمین سے کھیتی نکالنے پر قادر ہے تو مُردوں  کوزندہ کردینا اس کی قدرت سے کیا بعید ہے۔( تفسیر طبری، السجدۃ، تحت الآیۃ: ۲۷، ۱۰ / ۲۵۱، مدارک، السجدۃ، تحت الآیۃ: ۲۷، ص۹۲۸، ملتقطاً)

Reading Option

Ayat

Translation

Tafseer

Fonts Setting

Download Surah

Related Links