DONATE NOW donation

Home Al-Quran Surah Al Qasas Ayat 35 Urdu Translation Tafseer

رکوعاتہا 9
سورۃ ﳙ
اٰیاتہا 88

Tarteeb e Nuzool:(49) Tarteeb e Tilawat:(28) Mushtamil e Para:(20) Total Aayaat:(88)
Total Ruku:(9) Total Words:(1585) Total Letters:(5847)
35

قَالَ سَنَشُدُّ عَضُدَكَ بِاَخِیْكَ وَ نَجْعَلُ لَكُمَا سُلْطٰنًا فَلَا یَصِلُوْنَ اِلَیْكُمَاۚۛ-بِاٰیٰتِنَاۤۚۛ-اَنْتُمَا وَ مَنِ اتَّبَعَكُمَا الْغٰلِبُوْنَ(۳۵)
ترجمہ: کنزالایمان
فرمایا قریب ہے کہ ہم تیرے بازو کو تیرے بھائی سے قوت دیں گے اور تم دونوں کو غلبہ عطا فرمائیں گے تو وہ تم دونوں کا کچھ نقصان نہ کرسکیں گے ہماری نشانیوں کے سبب تم دونوں اور جو تمہاری پیروی کریں گے غالب آؤ گے


تفسیر: ‎صراط الجنان

{قَالَ سَنَشُدُّ عَضُدَكَ بِاَخِیْكَ: فرمایا:عنقریب ہم تیرے بازو کو تیرے بھائی کے ذریعے قوت دیں  گے۔} اللہ تعالیٰ نے حضرت موسیٰ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کی دعا قبول فرمائی اور ان سے ارشاد فرمایا’’ہم تیرے بھائی کے ذریعے تمہیں  قوت دیں  گے اورتمہاری مدد کریں  گے اور ہم تم دونوں  کو غلبہ وتَسَلُّط عطا فرمائیں  گے اور دشمنوں  کے دلوں  میں  تمہاری ہیبت بٹھا دیں  گے،لہٰذا تم فرعون اور اس کی قوم کے پاس جاؤ،وہ لوگ ہماری نشانیوں  کے سبب تم دونوں  کا کچھ نقصان نہ کرسکیں  گے بلکہ تم دونوں  اور تمہاری پیروی کرنے والے ہی ان پر غالب آئیں گے۔( تفسیرطبری، القصص، تحت الآیۃ: ۳۵، ۱۰ / ۷۳، مدارک، القصص، تحت الآیۃ: ۳۵، ص۸۷۰، ملتقطاً)

Reading Option

Ayat

Translation

Tafseer

Fonts Setting

Download Surah

Related Links