Our new website is now live Visit us at https://alqurankarim.net/

Home Al-Quran Surah Al Jasia Ayat 10 Translation Tafseer

رکوعاتہا 4
سورۃ ﳮ
اٰیاتہا 37

Tarteeb e Nuzool:(65) Tarteeb e Tilawat:(45) Mushtamil e Para:(25) Total Aayaat:(37)
Total Ruku:(4) Total Words:(554) Total Letters:(2034)
9-11

وَ اِذَا عَلِمَ مِنْ اٰیٰتِنَا شَیْــٴَـاﰳ اتَّخَذَهَا هُزُوًاؕ-اُولٰٓىٕكَ لَهُمْ عَذَابٌ مُّهِیْنٌﭤ(9)مِنْ وَّرَآىٕهِمْ جَهَنَّمُۚ-وَ لَا یُغْنِیْ عَنْهُمْ مَّا كَسَبُوْا شَیْــٴًـا وَّ لَا مَا اتَّخَذُوْا مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ اَوْلِیَآءَۚ-وَ لَهُمْ عَذَابٌ عَظِیْمٌﭤ(10)هٰذَا هُدًىۚ-وَ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا بِاٰیٰتِ رَبِّهِمْ لَهُمْ عَذَابٌ مِّنْ رِّجْزٍ اَلِیْمٌ(11)
ترجمہ: کنزالایمان
اور جب ہماری آیتوں میں سے کسی پر اطلاع پائے اس کی ہنسی بناتا ہے اُن کے لیے خواری کا عذاباُن کے پیچھے جہنم ہے اور اُنہیں کچھ کام نہ دے گا ان کا کمایا ہوا اور نہ وہ جو اللہ کے سوا حمایتی ٹھہرا رکھے تھے اور ان کے لیے بڑا عذاب ہےیہ راہ دکھانا ہے اور جنہوں نے اپنے رب کی آیتوں کو نہ مانا ان کے لیے دردناک عذاب میں سے سخت تر عذاب ہے


تفسیر: ‎صراط الجنان

{وَ اِذَا عَلِمَ مِنْ اٰیٰتِنَا شَیْــٴًـا: اور جب اسے ہماری آیتوں  میں  سے کسی کاعلم ہوتا ہے۔} اس آیت اور اس کے بعد والی آیت کا خلاصہ یہ ہے کہ اس بڑے بہتان باندھنے والے، گنہگار کا حال یہ ہے کہ جب ا س تک ہماری کوئی آیت پہنچے اور اسے پتا چل جائے کہ یہ رسولِ کریم صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ پر نازل ہونے والی آیت ہے تو وہ اس کا مذاق اڑانے لگتا ہے اور صرف اس آیت کا مذاق اڑانے تک ہی محدود نہیں  رہتا بلکہ پورے قرآن کا مذاق اڑانے لگتا ہے۔ ایسے لوگوں کیلئے ذلیل و رسواکردینے والا عذاب ہے اور اس کا انجام موت کے بعد بالآخر جہنم ہے اور ان کا کمایا ہوا وہ مال انہیں  کچھ کام نہ دے گا جس پر وہ بہت نازاں ہیں  اور اللہ تعالیٰ کو چھوڑ کر جن بتوں  کی پوجا کرتے ہیں  وہ بھی انہیں  کچھ کام نہ دیں  گے اور ان کے لیے ایسا بڑا عذاب ہے جس کی حقیقت انہیں  معلوم نہیں ۔( جمل، الجاثیۃ، تحت الآیۃ: ۹-۱۰، ۷ / ۱۳۹، روح البیان، الجاثیۃ، تحت الآیۃ: ۹-۱۰، ۸ / ۴۳۸-۴۳۹، ملتقطاً)

{هٰذَا هُدًى: یہ عظیم ہدایت ہے۔} یعنی یہ قرآن ہدایت میں  کمال کو پہنچا ہوا ہے تو گویا کہ یہ عظیم ہدایت ہے اور وہ لوگ جنہوں  نے اپنے رب کی آیتوں  کو نہ مانا تو ان کے لیے سخت تر عذاب میں  سے دردناک عذاب ہے۔( روح البیان، الجاثیۃ، تحت الآیۃ: ۱۱، ۸ / ۴۳۹)

Reading Option

Ayat

Translation

Tafseer

Fonts Setting

Download Surah

Related Links