Our new website is now live Visit us at https://alqurankarim.net/

Home Al-Quran Surah Al Fath Ayat 19 Translation Tafseer

رکوعاتہا 4
سورۃ ﳱ
اٰیاتہا 29

Tarteeb e Nuzool:(111) Tarteeb e Tilawat:(48) Mushtamil e Para:(26) Total Aayaat:(29)
Total Ruku:(4) Total Words:(638) Total Letters:(2485)
19

وَّ مَغَانِمَ كَثِیْرَةً یَّاْخُذُوْنَهَاؕ-وَ كَانَ اللّٰهُ عَزِیْزًا حَكِیْمًا(19)
ترجمہ: کنزالایمان
اور بہت سی غنیمتیں جن کو لیں اور اللہ عزّت و حکمت والا ہے


تفسیر: ‎صراط الجنان

{وَ مَغَانِمَ كَثِیْرَةً یَّاْخُذُوْنَهَا: اور بہت سی غنیمتیں جنہیں وہ لیں گے۔} یعنی حدیبیہ میں شرکت کرنے والوں کو اللہ تعالیٰ دُنْیَوی انعام کے طور پر ’’خیبر کی فتح ‘‘ عطا فرمائے گا اور اس فتح میں  غنیمت کے طور پر خیبر والوں کے بہت سے اَموال بھی عطا فرمائے گا جنہیں وہ لیں گے اور اللہ تعالیٰ کی شان یہ ہے کہ ا س کی قدرت و غلبہ کامل ہے اور وہ تمہاری مدد سے بے نیاز ہے اور کامل حکمت والا ہے ، اسی لئے اس نے اپنے دشمنوں کو تمہارے ہاتھوں سے ہلاک کروایا تاکہ تمہیں ثواب ملے۔( خازن، الفتح، تحت الآیۃ: ۱۹، ۴ / ۱۵۱، تفسیرکبیر، الفتح، تحت الآیۃ: ۱۹، ۱۰ / ۷۹-۸۰، ملتقطاً)

یاد رہے کہ خیبر کا علاقہ بڑا زرخیز تھا اور یہاں عمدہ کھجوریں بکثرت پیدا ہوتی تھیں اور یہاں کے یہودی مالدار بھی بہت تھے،جب خیبر فتح ہوا تو ان کے اَموال رسولِ کریم صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے صحابہ ٔکرام  رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہُمْ میں تقسیم فرمائے۔

Reading Option

Ayat

Translation

Tafseer

Fonts Setting

Download Surah

Related Links