Agay Kia Bheja

Book Name:Agay Kia Bheja

اس طرح پوری اذان میں 15 کلمات ہیں ۔ اگرکوئی اسلامی بہن ایک اذان کاجواب دے یعنی مُؤَذِّن جو کہتاجائے اسلامی بہن بھی دوہراتی جائے تو اُس کو15لا کھ نیکیا ں ملیں گی، 15 ہزار دَرَجا ت بُلندہونگے اور 15ہزار گناہ مُعاف ہو نگے اوراسلامی بھائیو ں کے لیے یہ سب دُگنا ہے۔ فجرکی اذان میں 2مرتبہ اَلصَّلٰوۃُ خَیْرٌ مِّنَ النَّوْمِ ہے تو فجر کی اذان میں 17کلمات ہوئے اوریوں فجر کی اذان کے جواب میں17لاکھ نیکیاں ، 17ہزار دَرَجات کی بُلندی اور 17 ہزار گناہوں کی مُعافی ملی اور اسلا می بھائیوں کے لیے دُگنا۔ اِقامت میں 2مرتبہ قَدْ قَامَتِ الصّلاۃُ بھی ہے یوں اِقامت میں بھی17 کلمات ہوئے تواِقامت کے جوا ب کا ثواب بھی فجرکی اذان کے جواب جتناہوا۔غرض کہ اگر کوئی اسلامی بھائی اَہتمام کے ساتھ روزانہ 5نَمازوں کی اذانوں اور 5 اِقامَتوں کاجواب دینے میں کامیاب ہو جائے تو اس کو 3 کروڑ 24لاکھ نیکیاں ملیں گی، 3 لاکھ 24 ہزار دَرَجات بُلند ہو نگے اور 3 لا کھ 24 ہزار گناہ مُعاف ہونگے۔

اذان کا جواب دینے والا جنّتی ہوگیا

حضرت ابوہریرہ  رَضِیَ اللہ عنہ  فرماتے ہیں کہ ایک صاحب جن کا بظاہِرکوئی بَہُت بڑا نیک عمل نہ تھا ، وہ فوت ہوگئے تو پیارے آقا ، مکی مَدَنی مصطفےٰصَلَّی اللہ ُعَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نےصحابۂ کرام  رَضِیَ اللہ عنہ مکی موجودَگی میں فرمایا : کیا تمہیں مَعْلُوم ہے کہ اللہ پاک نے اسے جنّت میں داخل کردیا ہے۔اس پرلوگوں کو حیرت ہوئی۔چُنانچِہ ایک صَحابی  رَضِیَ اللہ عنہ  اُن کے گھرگئے اور ان کی بیوہ  رَضِیَ اللہ عنہا سے پُوچھا کہ اُن کا کوئی خاص عمل ہمیں بتائیے؟اُنہوں نے جواب دیا : اورتوکوئی خاص بڑاعمل مجھے معلوم نہیں ، صِرْف اتنا جانتی ہوں کہ دن ہویا