Agay Kia Bheja

Book Name:Agay Kia Bheja

قَالَ اللہ تَبَارَکَ وَ تَعَالٰی فِی الْقُرْآنِ الْکَرِیْم(اللہ پاک قرآنِ کریم میں فرماتا ہے):

وَ اَقِیْمُوا الصَّلٰوةَ وَ اٰتُوا الزَّكٰوةَؕ-وَ مَا تُقَدِّمُوْا لِاَنْفُسِكُمْ مِّنْ خَیْرٍ تَجِدُوْهُ عِنْدَ اللّٰهِؕ-اِنَّ اللّٰهَ بِمَا تَعْمَلُوْنَ بَصِیْرٌ(۱۱۰) (پارہ:1، سورۂ بقرہ:110)

صَدَقَ اللہ الْعَظِیْم وَ صَدَقَ رَسُوْلُہُ النَّبِیُّ الْکَرِیْم صلّی اللہ ُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم

تَرجَمۂ کَنزالْعِرفَان: اور نماز قائم رکھو اور زکوٰۃ دو اور اپنی جانوں کے لئے جو بھلائی تم آگے بھیجو گے، اسے اللہ کے یہاں پاؤ گے، بیشک اللہ تمہارے سب کام دیکھ رہا ہے۔

صَلُّوا عَلَی الْحَبیب!                                               صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

پیارے اسلامی بھائیو! ہم نے پارہ: 1، سورۂ بقرہ، آیت: 110 سننے کی سَعَادت حاصِل کی، اس آیتِ کریمہ میں بنیادی طور پر ہمیں نیک اَعْمال کرنے اور آخرت کے لیے زیادہ سے زیادہ ذخیرہ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

آیتِ کریمہ کی مُخْتصَر وضاحت

اِرْشاد ہوتا ہے:

وَ اَقِیْمُوا الصَّلٰوةَ وَ اٰتُوا الزَّكٰوةَؕ- (پارہ:1، سورۂ بقرہ:110)

تَرجَمۂ کَنزالْعِرفَان: اور نماز قائم رکھو اور زکوٰۃ دو۔

یہ ابتدائی 2حکم ہیں: (1): نماز قائِم کرو! (2):زکوٰۃ ادا کرو۔ چونکہ یہ دونوں بہت ہی اَہَم عِبَادات ہیں، اس لیے ان کا الگ سے ذِکْر ہوا، پِھر فرمایا:

وَ مَا تُقَدِّمُوْا لِاَنْفُسِكُمْ مِّنْ خَیْرٍ تَجِدُوْهُ

تَرجَمۂ کَنزالْعِرفَان: اور اپنی جانوں کے لئے جو