Book Name:Agay Kia Bheja
پیارے اسلامی بھائیو!اللہ پاک کا ذکر کرنا بھی ایسی آسان عبادت ہے کہ اُسے انسان تھوڑی سی توجُّہ سے کسی بھی وَقْت اَنجام دے سکتا ہے۔اس کے فضائل اور فوائد(Benefits) بے شمار ہیں ۔چنانچہ حضرت ابوموسیٰ رَضِیَ اللہ عنہ سے روایت ہے کہ اللہ پاک کے آخری نبی ، مکی مَدَنی صَلَّی اللہ ُعَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا : اگر ایک شخص کی جَھولی دِرہموں سے بھری ہوئی ہو اور وہ انہیں تقسیم کررہاہو اور دوسرا شخص اللہ پاک کا ذِکْر کررہا ہو تو اللہ پاک کا ذکر کرنے والا افضل ہوگا ۔([1])
پیارے اسلامی بھائیو! غور فرمائیے! ذِکْرُ اللہ کے کتنے فضائِل ہیں۔ ہمیں روزانہ کچھ نہ کچھ ذِکْر اَذْکار کی بھی عادَت بنا لینی چاہیے، مثلاً *صبح وشام سو سو مرتبہ سُبْحٰنَ اللّٰہ پڑھنے کی عادَت بنا لیجیے! حدیثِ پاک کے مطاق جو صبح وشام سو سو مرتبہ سُبْحٰنَ اللّٰہ پڑھے، وہ 100حج کرنے والے کی طرح ہے۔([2])*اسی طرح کلمہ طیبہ لَا ٓاِلٰہَ اِلَّا اللّٰہ پڑھنے کی عادَت بنائیے! روایات میں ہے: جو بندہ دن یا را ت کی کسی گھڑی میں لَا ٓاِلٰہَ اِلَّا اللّٰہ کہتا ہے تو اس کے اعمال نامےسے برائیاں مٹا کران کی جگہ اتنی ہی نیکیاں لکھ دی جاتی ہیں ۔([3])*حدیث شریف میں ہے: 2 عادتیں ایسی ہیں جو بندہ ان پر ہمیشگی اِختیار کرے گا، جنّت میں داخل ہوگا ، یہ دونوں کام ہیں تو بہت آسان مگر ان پر عمل کرنے والے لوگ بہت کم ہیں۔تم میں