Book Name:Agay Kia Bheja
سے کوئی ہر نماز کے بعد 10مرتبہسُبْحٰنَ اللّٰہ ، 10مرتبہ اَ لْحَمْدُ لِلّٰہ اور 10مرتبہ اَ للّٰہُ اَکْبَر پڑھ لیا کرے تویہ زَبان پر 150ہیں جبکہ میزان میں1500 ہیں ۔پھر جب وہ اپنے بستر کی طرف آئے تو 33مرتبہ سُبْحٰنَ اللّٰہ، 33مرتبہ اَ لْحَمْدُ لِلّٰہ اور 34مرتبہ اَ للّٰہُ اَکْبَر کہے، یہ زَبان پر تو 100 ہیں جبکہ میزان میں ایک ہزار ہیں۔([1]) *حضرت سعد بن ابی وقاص رَضِیَ اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ہم آخری نبی ، مکی مَدَنی صَلَّی اللہ ُعَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کی با رگا ہ میں حاضِر تھے، آپ صَلَّی اللہ ُعَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا: کیا تم میں سے کوئی رو زانہ ایک ہزار نیکیا ں کما نے سے عا جِز ہے؟ ایک شخص نے عَرْض کی: کوئی ایک ہزار نیکیا ں کیسے کما سکتا ہے ؟ فرمایا : اگربندہ 100مرتبہ تسبیح (مثلاً سُبْحٰنَ اللّٰہِ)کہے تو اس کے لیے ایک ہزار نیکیاں لکھی جا تی ہیں یا اس کے ایک ہزار گناہ مٹا دئیے جا تے ہیں ۔([2])
ذکر و درود ہر گھڑی وِردِ زباں رہے میری فضول گوئی کی عادت نکال دو([3])
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
(3) :تلاوت کرنا
پیارے اسلامی بھائیو! قرآنِ مجید فُرقانِ حمید اللہ پاک کا عطا کردہ ایسا عظیم الشان اِنعام ہے جس کودیکھنا، پڑھنا، سننا ، سمجھنا، اس پر عمل کرنا اور اپنے پاس رکھنا سب نیک کام ہیں ۔ قرآنِ پاک کا ایک حَرْف پڑھنے پر 10نیکیوں کا ثواب ملتا ہے ، چُنانچِہ نبی کریم صَلَّی اللہ ُعَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کا فرمان ہے: جو شخص اللہ پاک کی کتاب کا ایک حَرْف پڑھے گا، اُس کو ایک