Book Name:Agay Kia Bheja
ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے ایک موبائل ایپلی کیشن جاری کی گئی ہے، جس کا نام ہے: Al Quran Al kareem (القرآن الکریم )۔ اس موبائل ایپلی کیشن میں*مکمل قرآنِ پاک پڑھنے *اور مختلف قاریوں کی آواز میں قرآنِ کریم سننے کی سہولت موجود ہے *اس کے ساتھ ساتھ کسی مخصوص سورت یا آیت کو Bookmark بھی کیا جا سکتا ہے یعنی بار بار پڑھنے والی سورت یا آیت کو Bookmark کی بدولت بآسانی پڑھا جا سکتا ہے۔اَلحمدُ لِلّٰہ! اب تک تقریبا 10 لاکھ سے زائد افراد اس ایپلی کیشن کو ڈاؤن لوڈ کر چکے ہیں۔ آپ بھی یہ ایپلی کیشن اپنے موبائل میں انسٹال کر لیجیے،خود بھی فائدہ اُٹھائیے اور دوسروں کو بھی اس کی ترغیب دلائیے۔
(درست شرعی مسئلہ اور عوام میں مشہور غلطی کی نشاندہی)
مسئلہ: نمازِ جنازہ کے لیے جو وُضُو کیا ، اسی وُضُو سے باقی نمازیں بھی پڑھ سکتے ہیں۔
وضاحت: یہ ایک عوامی غلط فہمی ہے کہ لوگ سمجھتے ہیں؛ جس وُضو سےنمازِجنازہ ادا کی ہو اس وُضو سے دُوسری نمازیں نہیں پڑھ سکتے۔ ایسا نہیں ہے۔ نمازِ جنازہ اور دوسری نمازوں کے وُضُو میں کوئی فرق نہیں ہے ، مثلاً نمازِ ظہر کے لیے جو وُضُو کیا ، اس سے نمازِ جنازہ بھی پڑھ سکتے ہیں ، یونہی نمازِ جنازہ کے لیے جو وُضُو کیا ، اسی سے نمازِ ظہر بھی ادا کی جا سکتی ہے، البتہ نمازِ جنازہ کے لیے بعض صُورتوں میں پانی موجود ہوتے ہوئے بھی تَیَمُّمْ کرنے کی اجازت ہوتی ہے، یہ تَیَمُّمْ صِرْف نمازِ جنازہ ہی کے لیے ہے ، اس تَیَمُّمْ سے دوسری نمازیں نہیں پڑھ سکتے۔([1])
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد