Agay Kia Bheja

Book Name:Agay Kia Bheja

بھی کرے گا *اللہ پاک کی رضا بھی دِلوائے گا اور *جنّت میں بھی پہنچا دے گا۔

مزید ایک روایت سُنیے!

اَعْمال لوگوں کا استقبال کریں گے

حضرت عَمْرو بن قیس رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ فرماتے ہیں: مسلمان جب اپنی قبر سے نکلے گا تو اُس کا عمل خوبصورت شکل اور بہترین خوشبو کی صورت میں اُس کا اِستقبال کرے گااور اُس سے پُو چھے گا: تم مجھے پہچانتے ہو؟ بندہ کہے گا: تم بہت خوبصُورت ہو اور بہت خوشبودار بھی مگر میں تمہیں پہچانتا نہیں ہوں۔ اُس کا اچھا عَمَل کہے گا: دُنیا میں تم بھی اِسی طرح تھے، تمہاری خوشبو (یعنی تمہارا کردار، تمہارے اعمال اور تمہاری سیرت) بہت پیاری تھی، میں تمہارا نیک عمل ہوں، جب تک تم دُنیا میں رہے، میں تم پر سُوار رہا ہوں(یعنی تمہیں خواہشات سے روکےرکھا، تمہیں نیکیوں میں مَصْرُوف رکھا) ، آج تم مجھ پر سُوار ہو جاؤ۔ ([1])

سُبْحٰنَ اللہ! یہ ہیں نیک اَعْمال...!! رَبِّ کریم نے فرمایا:

وَ مَا تُقَدِّمُوْا لِاَنْفُسِكُمْ مِّنْ خَیْرٍ تَجِدُوْهُ عِنْدَ اللّٰهِؕ (پارہ:1، سورۂ بقرہ:110)

تَرجَمۂ کَنزالْعِرفَان: اور اپنی جانوں کے لیے جو بھلائی تم آگے بھیجو گے، اسے اللہ کے یہاں پاؤ گے۔

پتا چلا؛ ہم جو بھی نیکیاں کریں گے، روزِ قیامت یُوں انتہائی خوبصُورت شکل و صُورت میں انہیں اپنے سامنے پا لیں گے، پِھر ہمارے نیک اعمال ہماری شفاعت بھی کریں گے، اللہ پاک سے انعامات بھی دِلوائیں گے اور جنّت میں بھی پہنچا دیں گے۔


 

 



[1]...تفسیر طبری، پارہ:7، سورۂ انعام، زیر آیت:31، جلد:5، صفحہ:178، رقم:13190 خلاصۃً۔