Book Name:Agay Kia Bheja
اَلْحَمْدُ لِلہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَالصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی خَاتَمِ النَّبِیّٖن
اَمَّا بَعْدُ! فَاَعُوْذُ بِاللہ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ بِسْمِ اللہ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلَیْکَ یَارَسُوْلَ اللہ وَعَلٰی آلِکَ وَاَصْحٰبِکَ یَاحَبِیْبَ اللہ
اَلصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلَیْکَ یَانَبِیَّ اللہ وَعَلٰی آلِکَ وَاَصْحٰبِکَ یَانُوْرَ اللہ
نَوَیْتُ سُنَّتَ الْاِعْتِکَاف (ترجمہ: میں نے سُنَّت اعتکاف کی نِیَّت کی)
اَرْبعین عطّار،قسط :2،صفحہ:27،حدیث پاک نمبر 27ہے:
صَلَاتُكُمْ عَلَيَّ مُحْرِزَةٌ لِّدُعَائِكُمْ وَمَرْضَاةٌ لِّرَبِّكُمْ وَزَكَاةٌ لِّاَعْمَالِكُمْ
ترجمہ: تمہارا مجھ پر درود پاک پڑھنا تمہاری دُعاؤں کی حفاظت کرنے والا اَور تمہارے ربّ کی رضا کا باعث اور تمہار ے اَعمال کی پاکیزگی کا سبب ہے۔([1])
گر آرزوئے قبولِ دُعا ہو اے لوگو! بروزِ جمعہ پڑھو تم درود پُر اَوقات
دُعا کے ساتھ نہ ہووے اگر درود شریف نہ ہووے حشر تلک بھی بَر آورِ حاجات
قبولیت ہے دُعا کو درود کے باعث یہ ہے درود کہ ثابت کرامت و برکات([2])
وضاحت: یعنی اگر دعاؤں کی قبولیت کی تمنا رکھتے ہو تو اے لوگو! جمعہ کے دن ہر وقت درودِ پاک پڑھتے رہو، دُعا کے ساتھ درودِ پاک نہ پڑھا جائے تو دُعا قیامت تک بھی قبول نہ ہو گی، دُعا درودِ پاک کے صدقے ہی قبول کی جاتی ہے، درودِ پاک کی یہ عزت و برکت روایات سے ثابت ہے۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد