Book Name:Agay Kia Bheja
نیکی ملے گی جو 10کے برابر ہوگی۔ میں یہ نہیں کہتا کہ الٓمّٓایک حَرْف ہے، بلکہ اَلِف ایک حَرْف ، لام ایک حَرْف اور میم ایک حَرْف ہے۔([1])
(4): دُرودِ پاک پڑھنا
پیارے اسلامی بھائیو! ایک آسان تَرِین نیکی درودِ پاک کی کَثْرت بھی ہے۔ درودِ پاک *برکتیں لوٹنے*درجات بلند کروانے*ایمان مضبوط کرنے *اور اللہ و رسول کا قُرْب حاصِل کرنے کا بہترین ذریعہ (Source)ہے۔ اُٹھتے بیٹھتے ، چلتے پھرتے ، دن ہو یا رات زبان پر درودِ پاک کے نذرانے سجاتے رہنے کی عادَت بنا لیجیے! اِنْ شَآءَاللہ الْکَرِیْم! بہت برکتیں نصیب ہوں گی۔
مَدَنی پنج سُورہ میں لکھا ہے: (1):دُرُود شریف پڑھنے سے اللہ پاک کے حُکْم کی تعمیل ہوتی ہے (2):ایک مرتبہ دُرُود شریف پڑھنے والے پر 10رَحمتیں نازل ہوتی ہیں (3):اس کے 10دَرَجات بلند ہوتے ہیں (4):اس کے لیے 10نیکیاں لکھی جاتی ہیں (5):اس کے 10گناہ مٹائے جاتے ہیں (6):دُعا سے پہلے دُرُود شریف پڑھنا دُعا کی قَبُولِیَّت کا ذریعہ ہے (7):دُرُود شریف پڑھنا نبی رَحمت صَلَّی اللہ ُعَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کی شفاعت کا سبب ہے (8):دُرُود شریف پڑھنا گناہوں کی بخشش کا باعث ہے(9):دُرُود شریف کے ذَرِیعے اللہ پاک بندے کے غموں کو دور کرتا ہے(10):دُرُودشریف پڑھنے کی برکت سے بندہ قِیامت کے دن رسولِ اَکْرَم صَلَّی اللہ ُعَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کا قُرب حاصل کرے گا(11):دُرُودشریف تنگ دَسْت کے لیے صَدَقہ کے قائم مَقَام ہے(12):دُرُودشریف قضائے حاجات کا ذَرِیعہ ہے (13):دُرُود شریف کی وجہ