Book Name:Agay Kia Bheja
سے اس کے پڑھنے والے پر اللہ پاک کی رَحمتیں اترتی ہیں اور فِرِشتے اس کے لیے ( مغفرت کی) دُعا کرتے ہیں (14):دُرُود شریف اپنے پڑھنے والے کے لیے پاکیزگی ہے (15): دُرُود شریف پڑھنے سے بندے کو موت سے پہلے جنّت کی خوشخبری مل جاتی ہے (16):دُرُود شریف پڑھنا قِیامت کے خطرات سے نَجات کا سبب ہے (17):دُرُود شریف پڑھنے سے بندے کو بھولی ہوئی بات یاد آجاتی ہے (18):دُرُود شریف مجلس کی پاکیزگی کا باعث ہے (19):دُرُودشریف پڑھنے سے غربت دُور ہوتی ہے (20):یہ عمل بندے کو جنَّت کے راستے پر ڈال دیتاہے (21): دُرُود شریف پل صِراط پربندے کی روشنی میں اِضافے کا باعث ہے (23):دُرُود شریف پڑھنے کی وجہ سے بندہ آسمان اور زمین میں قابلِ تعریف ہو جاتا ہے (24):دُرُودشریف پڑھنے والے کی ذات، عمل ، عُمْراور بہتری کے اَسباب میں بَرَکت ہوتی ہے (25):دُرُود شریف رَحمت کے حُصُول کا ذَرِیعہ ہے (26):دُرُودشریف پیارے آقا صَلَّی اللہ ُعَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم سے دائمی مَحَبَّت اور اس میں اِضافے کا سبب ہے (27):دُرُود شریف پڑھنے والے سے آپ صلّی اللہ ُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم مَحَبَّت فرماتے ہیں (28):دُرُود شریف پڑھنا ، بندے کی ہدایت اوراِس کی زندہ دلی کا سبب ہے (29):دُرُود شریف پڑھنے والے کا یہ اِعزاز بھی ہے کہ نبی پاک صَلَّی اللہ ُعَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کی بارگاہِ بے کس پناہ میں اس کا نام پیش کیا جاتاہے اوراس کا ذِکْر ہوتاہے (30): دُرُود شریف پُلْ صِراط پر ثابِت قَدَمی اور( سلامتی کے ساتھ) گزر جانے کا باعِث ہے۔ ([1])
سُبْحٰنَ اللہ! اندازہ کیجیے! درودِ پاک کی کیسی کیسی برکتیں ہیں، یہ تو ابھی درودِ پاک کی