Book Name:Agay Kia Bheja
برکات میں سے صِرْف چند ایک برکات کاذِکْر کیا گیا ہے، ورنہ درودِ پاک کی اتنی برکتیں ہیں کہ گنتی میں آتی ہی نہیں ہیں۔ بہت آسان نیکی ہے، ہم اپنا معمول بنا لیں، کوئی وقت مقرر کر لیں، تعداد مقرر کر لیں اور روزانہ بلاناغہ مقررہ وقت پر، مقررہ تعداد میں درودِ پاک پڑھنے کی عادَت بنائیں، اس کے عِلاوہ بھی چلتے پھرتے درودِ پاک پڑھتے رہا کریں، اللہ پاک نے چاہا تو دُنیا و آخرت کے ہر میدان میں کامیابی نصیب ہو گی۔
(5): اذان کا جواب دینا
پیارے اسلامی بھائیو! اذان کا جواب دینا بھی ایک آسان نیکی ہے۔ اللہ پاک کے آخری نبی، مکی مدنی صَلَّی اللہ ُعَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے ایک بار فرمایا: اے عورَتو!جب تم بِلال کواذان واِقامت کہتے سنوتوجس طرح وہ کہتاہے تم بھی کہوکہ اللہ پاک تمہارے لیے ہر کلمہ کے بدلے ایک لاکھ نیکیاں لکھے گا اور ایک ہزار دَرَجات بلند فرمائے گا اورایک ہزارگناہ مٹائے گا۔ خواتین نے یہ سُن کر عَرْض کی : یہ توعورَتوں کے لیے ہے، مَردوں کے لیے کیاہے؟فرمایا : مردوں کے لیے دُگنا(Double) ہے ۔([1])
پیارے اسلامی بھائیو!اللہ پاک کی رَحمت پرقربان!اُس نے ہمارے لیے نیکیاں کمانا، اپنے دَرَجات بڑھوانااورگناہ بخشوا نا کس قَدَرآسان فرما دیاہے۔مگرافسوس! اتنی آسانیوں کے باوُجُودبھی ہم غفلت کاشِکاررہتے ہیں ۔بیان کردہ حدیثِ مبارَک میں جوابِ اذان کی جو فضلیت بیان ہوئی ہے اُس کی تفصیل ملاحظہ فرمائیے: اللہ اَکْبَرْ اللہ اَکْبَرْ یہ 2کلمات ہیں