Meraj e Mustafa Me Seekhne Ki Baatain

Book Name:Meraj e Mustafa Me Seekhne Ki Baatain

مُقدَّس (یعنی بیت ُ المقدس) میں لے آئے۔([1]) میں نے دیکھاکہ ایک شخص لیٹا ہے اوراس کے سرہانے(یعنی سر کے پاس) ایک شخص پتھراُٹھائے کھڑا ہے اورپے درپے (یعنی بار بار) پتھر سے اس کا سرکچل رہا ہے، ہر بار کچلنے کے بعد سرپھر ٹھیک ہوجاتاہے۔ میں نے ان فرشتوں سے کہا: سُبْحٰنَ اللہ! یہ کون ہیں ؟ انہوں نے عرض کی: آگے تشریف لے چلئے!(مزید مناظِردکھانے کے بعد) فرشتوں نے عَرض کی: پہلا شخص جو آپ نے دیکھا( یعنی جس کا سر کچلا جا رہا تھا)یہ وہ تھا جس نے قُرآن کریم پڑھا پھر اس کوچُھوڑ دیا تھااور فرض نمازوں کے وَقت سوجاتا تھا۔ ([2])

قضا نمازوں کا طریقہ رسالے کا تعارف

پیارے اسلامی بھائیو! خدا نخواستہ اگر  کسی کی نمازیں قضا ہو گئی ہیں تو جلد سے جلد ان کو پڑھنے کی  کوشش کریں ۔قضا نمازیں ادا کرنے کا طریقہ کیا ہے؟ قضا نمازوں کے شرعی احکام و مسائِل کیا ہیں؟ اس تَعَلُّق سے امیر اہلسنت مولانا الیاس  عطّارقادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کا ایک بہت مفید (Useful)رسالہ ہے: قضا نمازوں کا طریقہ۔ اس رسالے میں قضا نمازوں کے طریقے کے ساتھ ساتھ قضا نماز کس وقت ادا کی جائے؟قضائے عمری کسے کہتے ہیں؟ اور قضا نمازوں سے متعلق مفید معلومات شامِل ہیں۔ آج ہی مکتبۃ المدینہ سے یہ رسالہ طلب کیجئے اور اس کا مطالعہ فرمائیے! اللہ پاک ہمیں دین کا علم سیکھنے اور اس پر عمل کی توفیق عطا فرمائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن  صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ۔


 

 



[1]...بخاری،کتاب الجنائز،صفحہ:386،حدیث:1386۔

[2]...بخاری،کتاب التعبیر،باب تعبیر الرؤیا،صفحہ:1715-1714،حدیث:7047ملتقطاً۔