Book Name:Meraj e Mustafa Me Seekhne Ki Baatain
ہماری نسلوں (Generations)کو بچا رہی ہے، گھر گھر میں نیکی کی دعوت پہنچا کر گھروں کو اَمن کا گہوارہ بنا رہی ہے۔ ہم دعوتِ اسلامی کا ساتھ دیں گے تو اِنْ شآءَ اللہ الْکَرِیْم! اس کا فائدہ ہمیں اور ہماری نسلوں کو ہی ہو گا۔ لہٰذا ہمّت کیجئے! دِل کھول کر راہِ خُدا میں خرچ کیجئے! دعوتِ اسلامی کا ساتھ دیجئے! اللہ پاک نے چاہا تو دِین و دُنیا کی برکتیں نصیب ہوں گی۔ اللہ پاک ہمیں خِدْمتِ دین کی توفیق نصیب فرمائے۔اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو! روزہ جسمانی صِحّت کا بھی ضامن ہے اور روحانی صِحّت کا بھی ضامِن ہے۔ اَلْحَمْدُ للّٰہ! رجب شریف کا مُبارَک مہینا اپنی برکتیں لٹا رہا ہے، نفل روزوں کا گویا موسمِ بہار چل رہا ہے، ہمیں چاہئے کہ ان بابرکت دنوں سے فائدہ اُٹھاتے ہوئے خُوب روزے رکھیں، نیکیاں بھی کمائیں اورروزہ رکھنے کی فضیلت کے حق دار بنیں۔ آئیے! ترغیب کیلئے 27رجب شریف کے روزے کے فضائل سنتے ہیں:حضرت ابوہریرہ رَضِیَ اللہ عنہ فرماتے ہیں: جو کوئی 27 رجب کا روزہ رکھے،اللہ پاک اُس کیلئے ساٹھ مہینوں کے روزوں کا ثواب لکھے گا۔([1]) حضرت سلمان فارسی رَضِیَ اللہ عنہ سے مروی ہے : اللہ پاک کے آخری نبی،مکی مَدَنی صَلَّی اللہ عَلیہ وَآلہٖ و َسَلَّم نے فرمایا: رجب میں ایک دن اور رات ہے جو اُس دن روزہ رکھے اور رات کو قِیام (عبادت ) کرے تو گویا اُس نے سو سال کے روزے رکھے اور یہ رَجَب کی ستائیس تاریخ ہے۔([2])