Book Name:Meraj e Mustafa Me Seekhne Ki Baatain
بھر میں دِین کا پیغام عام کرنے کیلئے لاکھوں عاشقانِ رسول قافلے کی صُورت میں مُلْک مُلْک، شہر شہر، گاؤں گاؤں جا تے اور نیکی کی دعوت عام کرتے ہیں * قافلوں کی برکت سے کئی غیر مسلم کلمہ پڑھ کر مسلمان ہو چکے ہیں *لاکھوں کی زِندگی میں نیکیوں کی بہار آئی ہے *الحمد للہ! 3 دِن، 12 دِن، 1 ماہ اور 12 ماہ کے قافلے سَفَر کرتے رہتے ہیں۔آپ بھی قافلے میں سَفَر کیا کیجئے! اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم! بہت برکتیں ملیں گی * قافلے میں فرض عِلْمِ دِین سکھایا جاتا ہے *سنتیں سکھائی جاتی ہیں *تہجد پڑھنے کی سعادت ملتی ہے * نیکی کی دعوت عام کرنے کا موقع ملتا ہے *قافلے کی برکت سے دُعائیں پُوری ہونے *مشکلات ٹلنے *بیماریوں سے شِفا ملنے کے بھی سینکڑوں واقعات ہیں *ایسا بھی ہوا کہ قافلے میں سَفَر کرنے والے عاشقانِ رسول کی حوصلہ افزائی کیلئے پیارے آقا، مکی مَدَنی مصطفےٰ صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے کرم فرمایا، خواب میں تشریف لائے اور شرکائے قافلہ کو دیدار کا جام پلا دیا۔ ہم قافلے میں سَفَر کریں، کیا معلوم ہم پر بھی کرم ہو جائے۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
(3):سفرِ معراج اور درسِ بندگی
پیارے اسلامی بھائیو! سَفَرِ معراج کی حکمتوں میں عُلَمائے کرام یہ بھی فرماتے ہیں کہ یہ سَفَر سَفَرِ بندگی تھا۔ چنانچہ شیخ ابو علی دَقَّاق رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ فرماتے ہیں: اللہ پاک نے رسولِ ذیشان، مکی مَدَنی سلطان صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کو دُنیا میں بھیجا تاکہ لوگ آپ سے عِبَادت کے طریقے سیکھیں اور معراج کی رات آسمانوں پر بُلایا تاکہ لوگ آپ سے بندگی کے آداب سیکھ لیں۔([1])