Meraj e Mustafa Me Seekhne Ki Baatain

Book Name:Meraj e Mustafa Me Seekhne Ki Baatain

فرما لیجئے! شبِ معراج ہمارے آقا و مولیٰ، مکی مَدَنی مصطفےٰ  صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم  نے ہم پر کرم فرمایا، آپ کو دُودھ اور پاکیزہ شراب کا پیالہ پیش کیا گیا تو آپ نے دُودھ کو اِختیار فرمایا اور اس میں کیا حکمت تھی؟ حکمت یہ تھی کہ آپ کی اُمّت فطرت پر قائِم رہے۔ اب ہم غور کر لیں کہ کیا ہم اس کرم نوازی کی لاج رکھ رہے ہیں، یہ  چیزیں جوفطرت کا حِصَّہ ہیں، کیا ہم ان  چیزوں کو اپنا رہے ہیں۔ مثلاً مونچھیں چھوٹی کرنا اور داڑھی بڑھانا فطرت کا حِصَّہ ہے۔ آج ہم دیکھ لیں؛ کتنے لوگ ہیں جو داڑھی رکھتے ہیں...!!

آہ! افسوس! ایک تعداد اُن لوگوں کی ہے جو داڑھی شریف جیسی پیاری پیاری سُنّت کو منڈا کر نالیوں میں بہا دیتے ہیں۔ اَلْاَمَان وَالْحَفِیظ...!! یاد رکھئے! داڑھی منڈانا یا ایک مٹھی سے کم کروانا گُنَاہ و حرام اور جہنّم میں لے جانے والا کام ہے۔ ([1])

داڑھی منڈوں سے آقا کی نفرت

روایت میں ہے: ایک مرتبہ دو اِیْرانی اَفْسَر  بارگاہِ رسالت میں حاضِر ہوئے، یہ دونوں غیر مسلم تھے، اس لئے ان کی داڑھیاں منڈی ہوئیں اور مونچھیں اتنی بڑی بڑی تھیں کہ لب (اوپر والے ہونٹ)کو ڈھانپ رہی تھیں۔ ان کے ایسے چہرے دیکھ کر سرکارِ عالی وقار، مکی مَدَنی تاجدار  صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم  نے نفرت سے چہرہ مُبارَک پھیر لیا اور فرمایا: تم پر ہلاکت ہو، ایسا چہرہ بنانے کا تمہیں کس نے کہا؟ وہ بولے: ہمارے رَبّ پرویز خسرو نے۔ (اَسْتَغْفِرُ اللہ! اَسْتَغْفِرُ اللہ!)۔اس پر پیارے آقا، مکی مَدَنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم  نے فرمایا: مگر میرے رَبّ اللہ رَبُّ العالمین نے حکم دیا ہے کہ داڑھی بڑھاؤں اور مونچھیں کترواؤں۔([2])


 

 



[1]... بہارِ شریعت، جلد:3، صفحہ:585، حصہ:16بتغیر قلیل۔

[2]... مدارج النبوۃ، جلد:2، صفحہ:225 بتصرف۔