Book Name:Meraj e Mustafa Me Seekhne Ki Baatain
کعبُ الاَحْبار رَضِیَ اللہ عنہ فرماتے ہیں: سِدْرَۃُ المنتہیٰ وہ مقام ہے کہ تمام فرشتوں، نبیوں اور رسولوں کا عِلْم اسی تک ہے، اس سے آگے کیا ہے؟ اس کا عِلْم اللہ پاک کے سِوا کسی کو نہیں ہے۔([1])
اللہ اکبر! معلوم ہوا؛ سِدْرَۃ المنتہیٰ وہ مقام ہے جہاں سب فرشتوں، نبیوں، رسولوں کے عِلْم (Knowledge)کی انتہا ہو جاتی ہے مگر میرے اور آپ کے آقا، معراج کے دولہا صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی شان دیکھئے! رَبِّ کریم نے آپ کو سِدْرَۃُ المنتہیٰ سے بھی آگے بُلایا اور ان باتوں کا بھی عِلْم عطا فرما دیا، جہاں تک کسی کی رسائی (Access) نہیں تھی۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو! سَفَرِ معراج سَفَرِ عِلْم تھا۔ اللہ پاک نے اپنے پیارے محبوب صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کو قُرْبِ خاص میں بُلا کر کیا کیا عُلُوم عطا فرمائے، کیسے کیسے راز (Secrets)بتائے گئے، اس کا عِلْم کسی کو نہیں ہے۔ ہمیں بس اتنا بتایا گیا ہے کہ
فَاَوْحٰۤى اِلٰى عَبْدِهٖ مَاۤ اَوْحٰىؕ(۱۰)(پارہ27،سورۃالنجم:10)
ترجمہ ٔکنزُالعِرفان:پھر اس نے اپنے بندے کو وحی فرمائی جو اس نے وحی فرمائی۔
پیارے اسلامی بھائیو! اللہ پاک نے شبِ معراج اپنے محبوب صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کو کتنا عِلْم عطا فرمایا؟ اس کی خبر تو کچھ نہیں ہے، البتہ بعض روایات سےکچھ اندازہ سا ہو پاتا ہے۔ چنانچہ ایک روایت میں ہے: پیارے آقا صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے فرمایا کہ جب میں معراج کی رات پردۂ غیب میں پہنچا تو میرے منہ میں ایک قطرہ ٹپکایا گیا جو برف سے زیادہ ٹھنڈا اور