Book Name:Meraj e Mustafa Me Seekhne Ki Baatain
پیارے اسلامی بھائیو! الحمد للہ! شعبان المعظم بھی تشریف لانے ہی والا ہے۔ یہ مہینا بھی بڑی برکتوں، عظمتوں والا ہے، پیارے آقا، مکی مَدَنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کَثْرت کے ساتھ نفل روزے اسی مہینے میں رکھا کرتے تھے۔ اس ماہِ ذیشان میں بھی نفل روزوں کی کَثْرت کا ذہن بنائیے! مسلمانوں کی پیاری اَمِّی جان حضرت عائشہ صدیقہ رَضِیَ اللہ عنہا فرماتی ہیں: پیارے آقا، مکی مَدَنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کو میں نے شعبان سے زیادہ کسی مہینے میں روزہ رکھتے نہ دیکھا، آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم سِوائے چند دِن کے پورے ہی ماہ کے روزے رکھا کرتے تھے۔([1]) (4):ایک مرتبہ آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی خدمت میں سُوال ہوا: رمضان کے بعد کون سے روزے اَفْضَل ہیں؟ فرمایا: رمضان کی تعظیم کیلئے شعبان کے روزے رکھنا۔([2])
پیارے اسلامی بھائیو! اَلْحَمْدُ للّٰہ!عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول میں شعبان میں بھی روزوں کی بہار ہوتی ہے، مختلف مقامات پر سحری اجتماعات کا بھی اہتمام کیا جاتا ہے، مَاشَآءَ اللہ! کئی عاشقانِ رسول کثرت سے روزے رکھتے ہیں اور مسلسل روزے رکھتے ہوئے رمضان المبارک سے مِل جاتے ہیں۔ آپ بھی دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہو جائیے اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم!فیضان معراج کے ساتھ ساتھ شعبان المعظم اور رمضان المبارک کی خوب خوب برکتیں نصیب ہوں گی اللہ پاک عمل کی توفیق نصیب فرمائے۔
اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد