Book Name:Meraj e Mustafa Me Seekhne Ki Baatain
(Miracles) ہیں اور یہ بات بھی ذِہن نشین رکھئے! کہ یہ صِرْف ایک سفر نہیں تھا، سفرِ معراج پُورا ایک نصابِ زندگی بھی ہے۔ اگر ہم سیکھنے کی نیت سے معراج شریف کے واقعات پڑھیں تو ہمیں اس سے بہت ساری سیکھنے کی باتیں ملتی ہیں اور عِلْم و حکمت سے بھرپُور ایسے بے مثال و باکمال سبق ملتے ہیں کہ ہم ان اسباق کو اپنا لیں، ان کو ذہن میں بٹھا کر ان پر عمل شروع کر دیں تو ہماری دُنیا اور آخرت دونوں سنور سکتی ہیں۔ آئیے! سفرِ معراج کے اسباق میں سے چند ایک سنتے ہیں:
(1):فطرت پر قائِم رہئے!
معراج شریف کی روایات میں ہے: ہمارے آقا و مولیٰ، مکی مَدَنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم مکہ مکرمہ سے چلے اور مسجدِ اَقْصیٰ پہنچے۔ یہاں آپ کی شانِ عالی کے اِظْہار کیلئے تمام انبیائے کرام علیہمُ السَّلام کو جمع کیا گیا تھا۔ چنانچہ مسجدِ اَقْصیٰ پہنچ کر حضرت جبریلِ امین عَلَیْہِ الْسَّلام نے اذان کہی، انبیائے کرام علیہمُ السَّلام نے صفیں بنا لیں، اب اِنْتِظَار ہو رہا تھا کہ مصلئ اِمَامت پر کون آئیں، آج وہ کون ذیشان ہیں، جو انبیائے کرام علیہمُ السَّلام کی اِمامت فرمائیں گے۔ اتنے میں حضرت جبریلِ امین عَلَیْہِ الْسَّلام آگے بڑھے، وَ اَخَذَ یَدَہٗ فَقَدَّمَہٗ اور پیارے آقا، مکی مَدَنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کا ہاتھ پکڑ کر مصلے کی طرف بڑھا دیا۔([1])
پیارے اسلامی بھائیو! مسجدِ اقصیٰ میں نماز ادا کرنے کے بعد ہمارے سردار، مکی مَدَنی تاجدار صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کو پیاس محسوس ہوئی، چنانچہ آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی خِدْمت میں 2 پیالے پیش کئے گئے(1):ان میں سے ایک میں دُودھ(2):دوسرے میں پاکیزہ شراب تھی،
[1]... سبل الہدی، جماع ابواب معراجہ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم، الباب الثامن ...الخ، جلد:3، صفحہ:84۔