Book Name:Meraj e Mustafa Me Seekhne Ki Baatain
پیارے اسلامی بھائیو! ہمیں بھی درودِ پاک کی کَثْرت کرنی چاہئے، آج شبِ معراج ہے اور ایک قول یہ بھی ہے کہ آیتِ درود یعنی
اِنَّ اللّٰهَ وَ مَلٰٓىٕكَتَهٗ یُصَلُّوْنَ عَلَى النَّبِیِّؕ-یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا صَلُّوْا عَلَیْهِ وَ سَلِّمُوْا تَسْلِیْمًا(۵۶)(پارہ:22، الاحزب:56) تَرجَمہ کَنْزُ الْعِرْفان:بیشک اللہ اور اس کے فرشتے نبی پر درود بھیجتے ہیں۔ اے ایمان والو!ان پر درود اور خوب سلام بھیجو۔
اسی رات کو نازِل ہوئی۔([1])یعنی اس قول کے مطابق یہ پیاری پیاری آیت شبِ مِعراج کا تحفہ(Gift)ہے۔ لہٰذا آج کی رات بالخصوص اور اس کے عِلاوہ ساری زندگی *اُٹھتے *بیٹھتے* چلتے پھرتے*کثرت کے ساتھ درودِ پاک پڑھتے رہنے کی عادَت بنا لیجئے! اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم! اس کی بہت برکتیں نصیب ہوں گی۔ اللہ پاک ہمیں عمل کی توفیق عطا فرمائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
فرمانِ مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم :اَفْضَلُ الْعَمَلِ اَلنِّيَّۃُ الصَّادِقَۃُ سچی نیت سب سے افضل عمل ہے۔ ([2]) اے عاشقانِ رسول! ہر کام سے پہلے اچھی اچھی نیتیں کرنے کی عادت بنائیے کہ اچھی نیت بندے کو جنت میں داخِل کر دیتی ہے۔ بیان سننے سے پہلے بھی اچھی اچھی نیتیں کر لیجئے! مثلاً نیت کیجئے! *عِلْم حاصل کرنے کے لئے پورا بیان سُنوں گا * با اَدب بیٹھوں گا *دورانِ بیان سُستی سے بچوں گا *اپنی اِصْلاح کے لئے بیان سُنوں گا