Book Name:Meraj e Mustafa Me Seekhne Ki Baatain
محبوب صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کے لئے بنایا ہے۔
یہ اللہ پاک کی اپنے محبوب صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم سے کمالِ محبّت ہے۔ اب ہمارے آقا و مولیٰ، مکی مَدَنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے کیا عرض کیا؟ سنیئے! اَللّٰہُمَّ اَنْتَ وَ مَااَنَا اے اللہ پاک! ایک تُو ہی تو ہے میں نہیں ہوں وَ مَا سِوٰی ذٰالِکَ تَرَکْتُ لِاَجَلِکَ اور اس کے عِلَاوہ جو کچھ ہے میں نے تیری رِضا کے لئے چھوڑ دیا۔([1])
سُبْحٰنَ اللہ!یہ ہے میرے آقا صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی شانِ عبدِیَّت اور کمالِ بندگی...!! محبوبِ ذیشان صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے سب کچھ اپنے رَبّ کی رِضَا کے لئے چھوڑ دیا۔ ایک ہم ہیں *ہم سے چند سکّے نہیں چھوڑے جاتے، نماز کے وقت دس منٹ کے لئے دُکان بند نہیں کر پاتے*نوکری (Job)کو بہانہ بنا کر نمازیں قضا کر دی جاتی ہیں *اللہ پاک کی رضا کیلئے نیند قربان نہیں ہو پاتی *اللہ پاک کی رضا کے لئے وقت نہیں دیا جاتا، نیک کاموں کیلئے وقت نہیں نکال پاتے*اللہ پاک نے سُود خوروں کے ساتھ اِعْلانِ جنگ فرمایا ہے، کتنے ایسے ہیں جو لالچ میں آ کر سُودی لَیْن دَین میں جا پڑتے ہیں *گُنَاہ نہیں چھوڑتے *اللہ پاک کی نافرمانی سے ڈر کر موبائل اور سوشل میڈیا کا غلط استعمال نہیں چھوڑ پاتے*خواب ہمارے بہت بڑے بڑے ہیں، بس ان کے پیچھے بھاگتے چلے جا رہے ہیں، کار بھی لینی ہے، کوٹھی بھی بنانی ہے، بینک بیلنس بھی بڑھانا ہے، بڑے سے بڑا عہدہ بھی لینا ہے، نیک کاموں کیلئے وقت ہی نہیں ہے۔
کاش! ہم صحیح معنوں میں اللہ پاک کے بندے بن جائیں۔ اللہ پاک کی رضا والے کام کرنا ہماری زندگی کا مقصد بن جائے۔ کاش! بندگی کا ذوق نصیب ہو جائے۔اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم