Sawab Kise Kehty Hain?

Book Name:Sawab Kise Kehty Hain?

پر *بندے نے نیکی کی، اُس کے مال میں بَرَکت ہو گئی، یہ بھی ثواب ہے *بندے نے نیکی کی، اُسے خوشحالی نصیب ہو گئی، یہ بھی ثواب ہے *بندے نے نیکی کی، بدلے میں اسے شِفَا مِل گئی *گھر بھر کا بَھلا ہو گیا *عمر میں بَرَکت ہو گئی، یہ بھی ثَوَاب ہے *اور نیکی کے صلے میں اُسے عذابِ قبر سے بچا لیا گیا *نَزع میں آسانی دے دی گئی *پُل صِراط پر آسانی سے گزرنا عطا کر دیا گیا *جہنّم سے نَجات اور جنّت میں داخِلہ عطا کر دیا گیا، یہ سب ثَواب ہے۔   غرض؛ ثواب صِرْف اُخْرَوِی اِنْعامات کو نہیں کہتے، نیکی کی جَزا میں دُنیا میں جو نعمتیں، رحمتیں، برکتیں نصیب ہوتی ہیں، وہ بھی ثواب میں شامِل ہیں۔  اللہ  پاک فرماتا ہے:

مَنْ كَانَ یُرِیْدُ ثَوَابَ الدُّنْیَا فَعِنْدَ اللّٰهِ ثَوَابُ الدُّنْیَا وَ الْاٰخِرَةِؕ- (پارہ:5، سورۂ نساء:134)

تَرجَمۂ کَنزالْعِرفَان:جو دُنیاکا اِنعام چاہتاہے تو دُنیا و آخرت کا اِنعام  اللہ  ہی کے پاس ہے۔

پتا چلا؛  اللہ  پاک کے ہاں دُنیاوی  ثواب بھی ہے، اُخْرَوِی ثواب بھی ہے۔  اللہ  پاک جسے چاہتا ہے دُنیاوی  و اُخْروی دونوں ہی ثَواب عطا فرما دیتا ہے۔

فتح، نُصْرت، تعریف سب ثواب ہے

 اللہ  پاک نے پچھلے نبیوں اور اُن کے اِیْمان والے اُمّتیوں کا ذِکْر کیا اور فرمایا: انہیں راہِ خُدا میں لڑنے کا حکم دیا گیا، وہ دُشمن کے مُقابلے پر آئے، ثابِت قَدمی دِکھائی،  اللہ  پاک کے حُضُور گِڑ گِڑائے، عاجزی دِکھائی، خُوب عاجِزی کے ساتھ دُعائیں کیں تَو

فَاٰتٰىهُمُ  اللّٰهُ  ثَوَابَ  الدُّنْیَا  وَ  حُسْنَ  ثَوَابِ  الْاٰخِرَةِؕ- (پارہ:4، سورۂ آل عمران:148)

تَرجَمۂ کَنزالْعِرفَان:تو  اللہ  نے انہیں دنیا کا انعام (بھی) عطا فرمایا اور آخرت کا اچھا ثواب