Book Name:Sawab Kise Kehty Hain?
بہت اچھا ہے۔
یعنی اللہ پاک کی طرف سے تھوڑا ثواب ملنا بھی بہت بڑی بَھلائی ہے، اگر انہیں ثوابِ عظیم مِل جاتا تَو ان کی شانیں کیا ہوتیں...؟([1])
لَوْ كَانُوْا یَعْلَمُوْنَ۠(۱۰۳) (پارہ:1، بقرہ:103)
تَرجَمۂ کَنزالْعِرفَان:اگر یہ جانتے۔
مگر افسوس! انہوں نے جانا ہی نہیں، یہ سمجھ ہی نہ سکے کہ اللہ پاک کی طرف سے ملنے والا ثواب بہت بہتر ہے۔ جان لیتے تو ہر گز جادُو وغیرہ کو اس پر ترجیح نہ دیتے۔([2])
پیارے اسلامی بھائیو! سب سے پہلے تو یہ سمجھ لیجیے کہ ثواب کسے کہتے ہیں؟ عربی لغت کی مَشہور اور معتبر کُتُب: لِسَانُ الْعَرَبْ اور مُخْتَارُ الصِّحَاح میں ہے: اَلثَّوَابُ جَزَاءُ الطَّاعَۃِ یعنی نیکی کے بدلے ملنے والی جزا کو ثَواب کہتے ہیں۔([3])
علّامہ جُرْجانی کی کِتَابُ التَعْرِیْفَات میں ثَواب کی ایک تعریف یُوں بھی ہے: ہُوَ اِعْطَاءُ مَا یَلَائِمُ الطَبْعِ یعنی نیکی اور اِطاعت کے بدلے میں ایسی چیز دینا، جو طبیعت کے مُطَابِق ہو۔([4])
ثَواب طَلَب کی مِقْدار پر ملتا ہے
پیارے اسلامی بھائیو! یہاں سے ایک بات تو یہ مَعْلُوم ہو گئی کہ بندہ نیکی کرے تو اس