Book Name:Sawab Kise Kehty Hain?
ہوجاتا ہے *سُوْرۂ وَالْعَصْر پڑھنے سے غم دُور ہو جاتا ہے *سُوْرۂ ھُمَزَہ اور سُوْرۂ فِیْل دُشمن کے شَر سے حِفاظَت اور سُوْرَۂ قُریش جان کی حِفاظَت کیلئے مُجرَّب ہے *سُوْرۂ ماعُوْن بڑی مشکل کےوقت پڑھنا بہت مفید ہے *سُوْرَۃُ الْکَوثَر کی تلاوت سے بے اَولاد، صاحب ِ اَوْلاد ہوجاتا ہے *سُوْرَۃُ الْکافِرون چوتھائی قرآن کے برابر ہے *سُوْرۂ اِخْلاص تہائی قرآن کے برابر ہے، اس کے بہت فضائل ہیں *سُوْرۂ فَلَق اور سُوْرۂ نَاس سے جِن و شیطان اور حاسِدوں کے شر سے حفاظت رہتی ہے۔([1])
غرض؛ یہ سب نیکیاں ہیں اور نیکی کا نتیجہ ہمیشہ برکت والا، بہت بہتر ہوتا ہے۔ اللہ پاک ہمیں ہمیشہ نیک رستہ ہی اپنانے کی توفیق نصیب فرمائے۔ دُنیاوی مشکل ہو، پریشانی ہو، کوئی کام ہو، تمنّا ہو، اس کے لیے بھی صِرْف و صِرْف نیکی کی راہ اپنائیں، آخرت کے اِنْعامات کی طلب ہو، اس کے لیے بھی صِرْف وصِرْف نیکی ہی کی راہ اپنایا کریں۔ اللہ پاک عمل کی توفیق نصیب فرمائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
اَلحمدُ لِلّٰہ! دعوتِ اسلامی کا شعبہ ہے: روحانی علاج، اِس کے تحت دُکھیارے مسلمانوں کا امیرِ اہلسنت مولانا محمد الیاس عطّاؔرقادری دَامَتْ بَرَکاتُہمُ العالیہ کے عطا کردہ اوراد و وظائف اور روحانی علاج کے ذریعے مفت علاج کیا جاتا ہے، اِسْتِخَارہ کرنے کا سلسلہ بھی ہے، روزانہ ہزاروں مسلمان اس سے فائدہ اٹھاتے ہیں۔ پاکستان بھر میں تقریبا 31 سو سے زائد