Book Name:Sawab Kise Kehty Hain?
اللہ پاک نے اُس کو شِفا عطا فرمائی۔([1]) *ایک صحابی رَضِیَ اللہ عنہ کے قبیلے میں ایک پاگل شخص تھا،جس کو لوگ زَنجیروں سے باندھ کر رکھتے تھے،صحابئ رسول رَضِیَ اللہ عنہ نے 3دِن صبح و شام 3،3 مرتبہ سُورۂ فاتحہ پڑھ کر دَمْ کیا، اللہ پاک نے اُسے پاگل پن سے شِفاعطا فرما دی۔([2])
قیصرِ رُوم(رُوم کے بادشاہ)نے مسلمانوں کے دوسرے خلیفہ حضرت عمر فَاروقِ اَعظم رَضِیَ اللہ عنہ کو خط لکھا کہ مجھے دائمی دردِ سر کی شکایت ہے، اگر آپ کے پاس اس کی دَوا ہو تو بھیج دیجیے! حضرت عمر رَضِیَ اللہ عنہ نے اُس کو ایک ٹوپی بھیج دی۔ قیصرِ رُوم اُس ٹوپی (Cap) کو پہنتا تو اس کا دردِ سر ختم ہو جاتا اور جب سر سے اُتارتا تو دردِ سر پھر لوٹ آتا،اسے بڑا تعجب ہوا، آخر کار اُس نے ٹوپی کو اُدھیڑا تو اس میں سے ایک کاغذ ملا جس پر بِسْمِ اللہ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم لکھاتھا۔([3])
اَلحمدُ لِلّٰہ! اللہ پاک نے قرآنِ کریم میں بہت تاثیر رکھی ہے۔ قرآنی سُورتوں کی چند تاثِیریں عرض کرتا ہوں؛ *سُوْرۂ فاتِحَہ 100 مرتبہ پڑھ کر جو دُعا مانگی جائے، قَبول ہوتی ہے *سُوْرۂ بَقَرہ کی تلاوت سے شیطان گھر سے بھاگ جاتا ہے*آیَۃُ الْکُرسی پڑھنے سے مُحتاجی دُور ہوتی ہے *والدین کی قَبْر پر ہر جُمعہ سُوْرۂ یٰسٓ کی تِلاوت کرنے سے اس کے حُروف کی تعداد کے برابر، اس (پڑھنے والے)کے گناہ بخش دئیے جاتے ہیں *سُوْرۂ دُّخَان پڑھنے سے مشکل دُور ہوتی ہے*جومرنے کےقریب ہو اس پر سُوْرۂ جاثِیَہ کادَم