Book Name:Sawab Kise Kehty Hain?
لِلّٰہ! 19 سال پُرانا مرض ٹھیک ہوگیا۔([1])
سُبْحٰنَ اللہ ! مَعْلُوم ہوا؛
لَمَثُوْبَةٌ مِّنْ عِنْدِ اللّٰهِ خَیْرٌؕ- (پارہ:1، سورۂ بقرہ:103)
تَرجَمۂ کَنزالْعِرفَان: تو اللہ کے یہاں کا ثواب بہت اچھا ہے۔
نیکی کا بدلہ بہت بہتر ہوتا ہے۔ بندہ نیکی اپنائے، اس کی جزا جو آخرت میں ملے گی، سَو ملے گی، دُنیا میں بھی جو اس کا صلہ نصیب ہوتا ہے، بہت بہتر ہوتا ہے۔
پیارے اسلامی بھائیو! یہاں میں آپ کو ایک دعوت بھی پیش کروں گا۔ اَلحمدُ لِلّٰہ! عاشقانِ رسول کی دِینی تنظیم دعوتِ اسلامی دُنیا بھر میں دِین کی خِدْمت کرنے، قرآن و سُنّت کی تعلیمات،اِسْلامی اَخْلاق و کردار اور ثقافت کو عام کرنے میں مَصْرُوفِ عَمَل ہے۔ دُنیا بھر میں کامیابی کے ساتھ خِدْمتِ دِین کا کام جاری ہے۔ دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شُورٰی کی جانِب سے ماہِ نومْبَر کو ماہِ قافلہ کے طَور پر منانے کا اِعْلان کیا گیا ہے۔
قافلے میں عاشقانِ رسول مِل کر دَارُ السُّنَّہ سے سَمْت لے کر، باقاعِدہ طَے شُدہ طریقۂ کار کے مُطَابِق گاؤں گاؤں، شہر شہر، مسجد مسجد پہنچتے ہیں، عِلْمِ دِین سیکھتے سکھاتے ہیں، نیکی کی دعوت عام کرتے ہیں، خُوب خُوب مسجد بھرو تحریک چلاتے اور خِدْمتِ دِین کی سَعَادت پاتے ہیں۔ اسے قافِلہ کہا جاتا ہے۔ قافلہ خِدْمتِ دِین اور تبلیغِ دِین کا بہترین ذریعہ ہے۔
میں دعوت پیش کروں گا کہ آپ بھی قافلے کے مُسَافِر ضَرور بنیے! دیکھیے! ذائقہ جو