Book Name:Sawab Kise Kehty Hain?
قَالَ اللہ تَبَارَکَ وَ تَعَالٰی فِی الْقُرْآنِ الْکَرِیْم( اللہ پاک قرآنِ کریم میں فرماتا ہے):
وَ لَوْ اَنَّهُمْ اٰمَنُوْا وَ اتَّقَوْا لَمَثُوْبَةٌ مِّنْ عِنْدِ اللّٰهِ خَیْرٌؕ-لَوْ كَانُوْا یَعْلَمُوْنَ۠(۱۰۳) (پارہ:1، سورۂ بقرہ:103)
صَدَقَ اللہ الْعَظِیْم وَ صَدَقَ رَسُوْلُہُ النَّبِیُّ الْکَرِیْم صلّی اللہ ُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم
تَرجَمۂ کَنزالْعِرفَان:اور اگر وہ اِیمان لاتے اور پرہیزگاری اختیار کرتے تو اللہ کے یہاں کا ثواب بہت اچھا ہے، اگر یہ جانتے۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو! ہم نے پچھلے جمعہ کو سُنا تھا کہ جب جادُو منْتَر کی کِتَابیں بنی اسرائیل کے ہاتھ آئیں تو اُنہوں نے تَوْرات شریف کو چھوڑ دیا اور جادُو مَنْتَر میں لگ گئے۔ اِن کے مُتَعلِّق اللہ پاک نے فرمایا:
وَ لَوْ اَنَّهُمْ اٰمَنُوْا وَ اتَّقَوْا (پارہ:1، سورۂ بقرہ:103)
تَرجَمۂ کَنزالْعِرفَان:اور اگر وہ اِیمان لاتے اور پرہیز گاری اِختیار کرتے۔
یعنی اگر یہ لوگ جادُو ٹُونے میں پڑنے کی بجائے، اِیْمان لے آتے، جادُو شادُو چھوڑتے، گُنَاہوں سے بچتے، تقویٰ اِخْتیار کر لیتے تو اِنہیں بڑا ثواب ملنا تھا۔([1])
اور ثَوَاب کی تو کیا شان ہے:
لَمَثُوْبَةٌ مِّنْ عِنْدِ اللّٰهِ خَیْرٌؕ- (پارہ:1، سورۂ بقرہ:103)
تَرجَمۂ کَنزالْعِرفَان:تو اللہ کے یہاں کا ثواب