Book Name:Sawab Kise Kehty Hain?
اب دیکھیے! دینا 100 روپیہ ہی ہے، اِس کے بدلے میں *دُنیا کی کچھ دَیْر کی واہ وا ہ بھی حاصِل کر سکتا ہوں *جنّت کا حقدار بھی بن سکتا ہوں اور * اللہ پاک کی رِضا کا حقدار بھی بن سکتا ہوں۔ اب طلب میری ہے۔ عقلمند وہی ہے جو اس سے اللہ پاک کی رضا کا طلب گار بنے۔ لہٰذا ہمیں چاہیے کہ ہم اپنی طلب اعلیٰ رکھیں۔ جب بھی نیکی کریں، اس میں اللہ پاک کی رِضا اور اُخْروی ثواب کی نِیّت لازمی کر لیا کریں۔
اَلحمدُ لِلّٰہ! دورِ حاضِر کی عظیم علمی و روحانی شخصیت شیخِ طریقت، امیرِ اہلسنت مولانا اِلْیاس عطّاؔر قادری دَامَتْ بَرَکاتُہمُ العالیہ نے نیک بننے کے لیے ہمیں نیک اعمال نامی نُسْخہ عطا فرمایا ہے* اِسلامی بھائیوں کے لیے 72 *اِسلامی بہنوں کے لیے 63 * جامعۃُ المدینہ کے طلبہ کےلیے 92 *جامعۃُ المدینہ کی طالبات کے لیے 83 * اور بچوں کے لیے 40 نیک اعمال ہیں۔ ان نیک اعمال میں پہلا نیک عَمَل نِیّت کے مُتَعلِّق ہے۔ کاش! ہم اس نیک عَمَل کو پختگی سے اپنا لیں۔ اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم! وارے نیارے ہو جائیں گے۔ اللہ پاک ہمیں عَمَل کی توفیق نصیب فرمائے۔
اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
ثواب نیکی کی جزا کو کہتے ہیں...؟
پیارے اسلامی بھائیو! ہم نے ثَواب کا ایک معنیٰ سُنا: اَلثَّوَابُ جَزَاءُ الطَّاعَۃِ نیکی کے بدلے کو ثَواب کہتے ہیں۔
یعنی نیکی کرنا بندے کا کام ہے، اُس نیکی کے بدلے اور اَجْر میں اللہ پاک جو کچھ عطا فرمائے، چاہے وہ دُنیاوی نعمت ہو یا آخرت کی، سب کو ہی ثَواب کہیں گے۔ مثال کے طَور