Sawab Kise Kehty Hain?

Book Name:Sawab Kise Kehty Hain?

حکمت کو سمجھیے...!!

پیارے اسلامی بھائیو! یہاں ایک حکمت ہے، ہمیں اس کی سمجھ ہونی چاہیے۔ یہ دُنیا دَارُ الاَسباب ہے،  اللہ  پاک نے اس دُنیا میں نتائج کو اَسْباب کے ساتھ جوڑ دیا ہے۔ مثلاً *آگ جلاتی ہے * کھانا بُھوک مِٹاتا ہے *بجلی سے  لائٹ جلتی ہے۔ یُوں ہر نتیجے کا ایک سبب ہوتا ہے۔ ہمیں یہ سمجھنے کی ضَرورت ہے کہ کس سبب کا کیا نتیجہ نکلتا ہے۔  مثال کے طَور پر   ہمیں بُھوک لگی ہے، کیا ہے ہم پتھروں کے ذریعے اپنی بُھوک مٹا لیں گے؟ نہیں...! بُھوک مٹانے کے لیے ہمیں کھانے کی ضرورت ہو گی۔

اسی طرح ہم جو تمنّا رکھتے ہیں، جو نتیجہ ہم حاصِل کرنا چاہتے ہیں، اس نتیجے کا سبب کیا ہے؟  اللہ  پاک نے اُس نتیجے کو کس سبب کے ساتھ جوڑا ہے۔ یہ ہمیں مَعْلُوم ہو گا تو ہم بروقت اور بَرْمحل اَسباب اِخْتیار کر پائیں گے۔

غیبی مدد پانے کا نسخہ

اس  کی میں چند مثالیں عرض کرتا ہوں؛  بہت مرتبہ ہم مُعَاملات میں پھنس جاتے ہیں، ہمیں لگ رہا ہوتا ہے کہ ہمارے لیے سب دروازے بند ہو چکے ہیں، اب صِرْف کوئی غیبی مدد ہی ہے جو مجھے مشکل سے نکال سکتی ہے۔ مثلاً بیمار ہو گئے۔ بہت عِلاج کروائے، صحت نہیں مل رہی۔ اس مشکل سے نکلنے کے لیے ہم نے کون سی نیکی اپنانی ہے؟ یہ سمجھ ہمیں ہونی چاہیے۔ وہ نیکی کون سی ہے؟ حدیثِ پاک سنیے! رسولِ ذیشان، مکی مَدَنی سلطان  صَلَّی  اللہ  عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم  نے فرمایا: 

مَنْ نَفَّسَ عَنْ مُسْلِمٍ كُرْبَةً مِّنْ كُرَبِ الدُّنْيَا ‌نَفَّسَ ‌اللهُ ‌عَنْهٗ كُرْبَةً مِّنْ ‌كُرَبِ