Book Name:Sawab Kise Kehty Hain?
ہےنا، یہ بَول کر بتایا نہیں جا سکتا۔ مثلاً آپ نے سیب کھایا، اس کی جو لذّت آپ کو ملی، وہ آپ دوسرے کو بتا نہیں سکیں گے، دوسرے کو وہ لذّت تبھی مل سکے گی، جب وہ خُود سیب کھائے گا۔ قافلے کی برکتیں کیا ہیں؟ یہ بَول کر پُوری بتائی نہیں جا سکتیں، ایک مرتبہ قافلے میں سَفَر کر کے دیکھیے! تبھی پتا چلے گا کہ اس کی کیسی برکتیں ہیں۔ لہٰذا کوشش فرمائیے! دُنیا کے کام ہوتے ہی رہتے ہیں۔ چلتے ہی رہتے ہیں۔ صِرْف 3دِن اللہ پاک کے دِین کے لیے نکالیے! عِلْمِ دین سیکھنے سکھانے کے لیے نکالیے! اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم! بےشُمار برکتیں نصیب ہوں گی۔
روحانی عِلاج کی عادَت اپنائیے!
پیارے اسلامی بھائیو! اللہ پاک نے قرآنِ کریم میں فرمایا:
لَمَثُوْبَةٌ مِّنْ عِنْدِ اللّٰهِ خَیْرٌؕ- (پارہ:1، سورۂ بقرہ:103)
تَرجَمۂ کَنزالْعِرفَان: تو اللہ کے یہاں کا ثواب بہت اچھا ہے۔
یعنی ہم کوئی نتیجہ حاصِل کرنا چاہ رہے ہیں، کوئی تمنّا دِل میں ہے۔ اسے پُورا کرنے کے لیے بہت رستے اِختیار کیے جا سکتے ہیں۔ بندے کو چاہیے کہ نیکی کا رستہ اپنائے، اس کا جو نتیجہ ملے گا، اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم! دُنیا اور آخرت میں بہتریاں دِلانے والا ہو گا۔
اس سے ہمیں ایک سبق یہ بھی ملتا ہے کہ ہم رُوْحانی عِلاج کا ذِہن بنائیں۔ ہم بیمار ہو جاتے ہیں تو ظاہِر ہے ڈاکٹروں کے پاس جاتے ہیں، جانے میں حرج بھی نہیں ہے۔ ظاہِری عِلاج بھی کروانے چاہیے۔ البتہ! یہ مُبَاح طریقہ ہے۔ شفایابی کا ایک طریقہ نیکیوں والا بھی ہے اور وہ رُوحانی عِلاج والا طریقہ ہے یعنی قرآنی آیات کے ذریعے، اللہ پاک کے پیارے پیارے ناموں کے ذریعے دَمْ، تعویذ وغیرہ کی صُورت میں علاج کروانا، اِسے رُوحانی علاج