Book Name:Sawab Kise Kehty Hain?
کہتے ہیں، اِس کا بھی ذہن بنائیے *بیمار ہو گئے تو روحانی علاج کروائیے! *کاروبار بند ہو گیا، روحانی علاج کروائیے!*نظرِ بَد لگ گئی، روحانی علاج کروائیے! *غرض کوئی مشکل، پریشانی ہو، ظاہِری اسباب کے ساتھ ساتھ رُوحانی اَسْباب یعنی نیکیوں بھرے طریقے بھی ضرور آزمائیے! اس کا جو نتیجہ نکلے گا، اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم! بَرَکت والا ہو گا۔
اللہ پاک فرماتا ہے:
وَ نُنَزِّلُ مِنَ الْقُرْاٰنِ مَا هُوَ شِفَآءٌ وَّ رَحْمَةٌ لِّلْمُؤْمِنِیْنَۙ- (پارہ:15، بنی اسرائیل :82)
تَرجَمۂ کَنزالْعِرفَان: اور ہم قُرآن میں وہ چیز اُتارتے ہیں، جو اِیمان والوں کے لیے شفا اور رحمت ہے۔
حضرت عبدُ اللہ بن عباس رَضِیَ اللہ عنہ ما نے فرمایا: قرآنِ حکیم ہرمرض سے نجات دینے والاہے۔([1])
اللہ پاک کے آخری نبی، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا: خَیْرُالدَّوَاءِ اَلْقُرْآنُ یعنی بہترین دَوا قرآنِ کریم ہے۔([2])
* ایک مرتبہ ایک صحابی رَضِیَ اللہ عنہ نے بچھو کے کاٹنے پر سُورۂ فاتحہ پڑھ کر دَمْ کیا،