Sawab Kise Kehty Hain?

Book Name:Sawab Kise Kehty Hain?

‌يَوْمِ الْقِيَامَةِ، وَمَنْ يَّسَّرَ عَلٰی مُعْسِرٍ يَّسَّرَ اللهُ عَلَيْهِ فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ، وَمَنْ سَتَرَ عَلٰی مُسْلِمٍ ‌سَتَرَ ‌اللهُ عَلَيْهِ فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ، وَاللهُ فِي عَوْنِ الْعَبْدِ مَا كَانَ الْعَبْدُ فِي عَوْنِ اَخِيْهِ

ترجمہ: *جس نے کسی مسلمان کی دُنیاوی  پریشانی دور کی،  اللہ  پاک قیامت کی پریشانیوں میں سے اُس کی پریشانی دورفرمائے گا *جس نے تنگدست کے لیے آسانی مہیا کی(یعنی مہلت دی)،  اللہ  پاک دنیا و آخرت میں اُس کے لیے آسانیاں پیدا فرمائے گا  *جو دُنیا میں کسی مسلمان کی پردہ پوشی کرے،  اللہ  پاک دونوں جہاں میں اس کی پردہ پوشی فرمائے گا اور *بندہ جب تک اپنے (مسلمان) بھائی کی مدد کرتا رہتا ہے،  اللہ  پاک بھی اس کی مدد فرماتا رہتا ہے۔ ([1])

سُبْحٰنَ  اللہ ! یہ اَسباب اور ان کے نتائج ہیں۔ ہم کسی مشکل میں ہیں، اس سے نکلنا چاہتے ہیں، اس کا طریقہ یہ ہے کہ ہم دوسروں کی مشکل میں اُن کی مدد کر دیں۔ یہ نیکی کریں گے، اس کی بَرَکت سے  اللہ  پاک ہماری مشکل آسان فرما دے گا *ہم آسانیاں چاہتے ہیں، دِل کرتا ہے کہ میری زندگی آسان ہو جائے، بَس مَصْرُوف، مَصْرُوف ہی رہتا ہوں، ٹائِم ہی نہیں ملتا ہے، کام بکھرے رہتے ہیں، ہر وقت ٹینشن(Tension) پریشانی رہتی ہے۔ مجھے غیبی مدد درکار ہے۔ لہٰذا  دوسروں کے لیے آسانیاں کرنی شروع کر دیجیے!  اللہ  پاک آپ کو آسانیاں عطا فرما دے گا *ہم چاہتے ہیں کہ رَبِّ کریم ہماری غیبی مدد فرمائے، دوسروں کی مدد کرنا شروع کر دیجیے!  اللہ  پاک آپ کے کاموں میں آپ کی غیبی مدد فرما دے گا۔

مكھی پر رَحم کی بَرَکت

ایک بزرگ ہوئے ہیں: حضرت علّامہ عبدُ الوہاب شَعْرانی  رحمۃُ  اللہ  علیہ ۔ آپ فرماتے


 

 



[1]...ابو داؤد، کتاب الادب، باب فی معونۃ للمسلم، صفحہ:774، حدیث:4946۔