Book Name:اعوذ باللہ Parhnay Ke Fazail
رَوْک پائیں گے؟ نہیں رَوْک پائیں گے، جینا دُشوار ہو جائے گا۔ اور کتنے سارے ایسے مُعَاملات ہیں، ہمارے اِخْتیار میں ہی نہیں ہیں۔ اللہ پاک کے اِخْتیار میں تو سب کچھ ہی ہے۔ جب ہم بےبس ہیں، اللہ پاک سب قدرتوں والا ہے تو کیوں نہ ہم اپنی بےبَسِی کا اِقْرار کریں، یہ تَسْلِیْم کر لیں کہ پناہ مِلے گی تو صِرْف اللہ پاک کے حُضُور ملے گی اور اللہ پاک کی پناہ چاہنے والے بن جائیں۔ اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! وارے نیارے ہو جائیں گے۔
ایک بزرگ تھے، انہوں نے اپنے شاگِرد سے پوچھا: بیٹا...!! فرض کرو! تم کہیں سے گزر رہے ہو، ایک کُتّا تم پر بھونکنے لگ گیا۔ اب کیا کرو گے؟ کہا: میں اُسے دُور بھگاؤں گا۔ استاد صاحِب نے فرمایا: بیٹا! یُوں تو تم وہیں کھڑے رہ جاؤ گے کیونکہ تم کُتّے کو بھگاتے رہو گے، وہ بھونکتا رہے گا۔ اگر تم کُتّے کے مالِک سے مدد مانگ لو تو وہ کُتّے کو دُور ہٹا دے گا، تم آرام سے گزر جانا، یُوں کُتّے سے بھی بچت ہو گی اور وقت بھی بچ جائے گا۔([1])
کتنا آسان طریقہ ہے نا...!! مالِک کی پناہ میں آجاؤ! سب مشکلات حل ہو جائیں گی۔
قومِ یُونُس کی کمال حکمتِ عملی
قرآنِ کریم میں خوبصُورت واقعہ بیان ہوا ہے۔ حضرت یُونس علیہ السَّلام اللہ پاک کے نبی ہیں،آپ جس قوم کی طرف نبی بنا کر بھیجے گئے، یہ لوگ نَیْنْوٰی نامی علاقے میں رہتے تھے، کفر و شرک میں مبتلا تھے، حضرت یُونس علیہ السَّلام نے اُنہیں بہت سمجھایا، نیکی کی دعوت دی، اِیْمان اور دِین کی طرف بُلایا مگر یہ لوگ کفر و شرک سے باز نہ آئے۔ آخر