اعوذ باللہ Parhnay Ke Fazail

Book Name:اعوذ باللہ Parhnay Ke Fazail

کی عِنَایات پر، ہماری حفاظت کا سارا بندوبست فرمایا ہے۔ حدیثِ پاک میں ہے؛آپ   صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم   نے فرمایا: جو بندہ روزانہ 10 مرتبہ شیطان مَردُود سے اللہ پاک کی پناہ چاہے (مثلاً اَعُوْذُ بِاللہِ پڑھے)، اللہ پاک اُس کے ساتھ ایک فرشتہ مُقَرَّر فرما دے گا، جو شیطان کو اُس سے دُور بھگاتا رہے گا۔([1])

امام حَسَن بَصَری  رحمۃُ اللہِ علیہ  فرماتے ہیں: جب بندہ دِل کو حاضِر کر کے (یعنی معنیٰ پر دھیان رکھ کر) اَعُوْذُ باللہ پڑھتا ہے تو اللہ پاک بندے اور شیطان کے درمیان 300 پردے حائِل فرما دیتا ہے۔ ([2])

سُبْحٰنَ اللہ!یہ ہے شیطان جیسے خطرناک تَرِین اِیْمان کے دُشمن سے حفاظت کا طریقہ۔ کتنا آسان عَمَل ہے، بَس روزانہ وقت نِکال کر... وقت بھی کتنا نکالنا ہے؟ چند سیکنڈز۔ بس ذرا سی تَوَجُّہ فرمائیے! ذِہن بنائیے! روزانہ صِرْف 10 مرتبہ اَعُوْذُ باللہ پڑھنے کی عادَت بنا لیجیے! اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! اللہ پاک فرشتے کو ہماری حفاظت کے لیے مُقَرَّر فرما دے گا۔

اِسْتِعَاذَہ سُنّتِ انبیا ہے

پیارے اسلامی بھائیو! اِسْتِعَاذَہ (یعنی اللہ پاک کی پناہ چاہنا) سُنّتِ انبیا ہے۔ قرآنِ کریم میں اِس کا ذِکْر موجود ہے۔ حضرت نُوح  علیہ السَّلام  نے عرض کیا:

رَبِّ اِنِّیْۤ اَعُوْذُ بِكَ

(پارہ:12، سورۂ ہود:47)

تَرْجمۂ کَنْزُالعِرْفان: اے میرے ربّ! میں تیری پناہ چاہتا ہوں۔

 حضرت یوسُف  علیہ السَّلام  اور زُلیخا کا جب وہ واقعہ ہوا، اُس وقت حضرت یوسُف  علیہ السَّلام  


 

 



[1]... مسند ابی یعلی، جلد:4، صفحہ:320، حدیث:4114۔

[2]... تفسیر نعیمی، جلد:1، صفحہ:45 ۔