اعوذ باللہ Parhnay Ke Fazail

Book Name:اعوذ باللہ Parhnay Ke Fazail

غُلاموں کو سکھانے کی خاطِر پناہ چاہا کرتے تھے اور صرف شیطان کے خِلاف نہیں بلکہ اور بہت ساری چیزوں کے خِلاف آپ   صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم   نے اللہ پاک کی پناہ چاہی۔ حديثوں میں اس کا ذِکْر ہے، میں خلاصۃً عرض کروں؛ آپ   صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم   نے * بُرے دوست سے اللہ پاک کی پناہ چاہی *بُرے پڑوسی سے اللہ پاک کی پناہ چاہی۔ اسی طرح *بےفائدہ عِلْم *خُشُوع  سے خالی دِل *نہ بھرنے والے نفس *قبول نہ ہونے والی دُعا *ناتوانی *سُستی *دِل کی سختی *غفلت *تنگ دستی *ذِلّت *محتاجی *فِسْق (یعنی گُنَاہ) *جھگڑے *نِفَاق *شہرت طلبی *ریاکاری *عذابِ قبر وغیرہ کئی چیزوں سے اللہ پاک کی پناہ چاہا کرتے تھے۔

یُوں اِسْتِعَاذَہ یعنی اللہ پاک کی پناہ چاہنا سُنّتِ انبیا بھی ہے، سُنّتِ مصطفےٰ   صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم   بھی ہے۔ لہٰذا ہمیں کَثْرت کے ساتھ اللہ پاک کی پناہ چاہنے کی عادَت بنا لینی چاہئے۔

مدنی پنج سُورہ سے دُعائیں یاد کیجیے!

یہ جن چیزوں سے پناہ چاہنے کا میں نے ذِکْر کیا، ان میں سے کئی ایک کا بیان امیر اہلسنّت مولانا محمد الیاس قادری  دامَت بَرَکاتُہمُ العالِیہ  کی بہت ہی بہترین کتاب مدنی پنج سُورہ میں موجود ہے۔ یہ کتاب حاصِل کیجیے! اِس میں بالخصوص جہاں دُعاؤں کا ذِکْر ہے، اُنہیں پڑھیئے! روز مرَّہ کی یہ دُعائیں یاد کیجیے! اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! بہت فائدہ حاصِل ہو گا۔

تَصَوُّف کی پہلی سیڑھی

پیارے اسلامی بھائیو! ویسے تو  اَعُوْذُ بِاللہِآسان تَرِین وظیفہ ہے، ذرا ذہن پر زَور دیں، بچپن میں جب قرآنِ کریم پڑھنے قارِی صاحِب کے پاس گئے تھے تو اُنہوں نے پہلے پہل