اعوذ باللہ Parhnay Ke Fazail

Book Name:اعوذ باللہ Parhnay Ke Fazail

سب سے کم دَرْجہ تکلیف تنگ دستی ہے۔([1])

بیان کا خُلاصہ

خیر! پیارے اسلامی بھائیو! خُلاصۂ کلام یہ ہے کہ ہم اِسْتِعَاذَہ کی عادَت بنائیں۔ یعنی اللہ پاک کی پناہ چاہا کریں۔ آسان طریقہ یہ بھی ہے کہ اَعُوْذُ بِاللہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ کثرت سے پڑھا کریں،اس ایک جملے میں بندہ اِقْرار کرتا ہے کہ *میں خُود کو پہچان چکا ہوں، بڑا کمزور ہوں *میں یہ بھی جانتا ہوں کہ شیطان میرا سخت تَرِین دُشمن ہے *اور میں یہ بھی جانتا ہوں اللہ پاک کی پناہ کے بغیر میں جہاں بھی ہوں، غیر مَحْفُوْظ ہوں، لہٰذا میں اللہ پاک کی پناہ میں آتا ہوں۔ جب بندہ یُوں اللہ پاک کی پناہ چاہتا ہے تو رَبِّ کریم بڑا رحمٰن و رحیم ہے، بندے کو پناہ عطا فرماتا ہے۔ جب اللہ پاک کی پناہ مِل جائے، اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! ایک شیطان تو کیا کروڑوں شیطان بھی ہمارا کچھ نہیں بگاڑ سکتے۔ اللہ پاک ہمیں اس کی توفیق نصیب فرمائے۔ آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن   صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  ۔

12 دینی کاموں میں سے ایک دینی کام:مدرسۃُ المدینہ بالِغان

پیارے اسلامی بھائیو! گناہوں سے نفرت کا جذبہ پانے، نیک نمازی بننے کی سَعَادت پانے کے لیے  عاشقانِ رسول کی دِینی تنظیم دعوتِ اسلامی کے دِینی ماحول سے وابستہ ہو جائیے! 12 دِینی کاموں میں بھی خوب بڑھ چڑھ کر حِصَّہ لیجیے! اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم!زِندگی سنور جائے گی، اللہ پاک نے چاہا تو دُنیا سے بےرغبتی کی دولت بھی ملے گی اور اَخْلاق و کردار بھی سَنْوَر جائیں گے۔ 12 دینی کاموں میں سے ایک دینی کام مدرسۃ ُالمدینہ بالغان بھی ہے


 

 



[1]...  مصنف ابن ابی شیبہ، کتاب الدعاء، باب ما اذا قالہ الرجل...الخ، جلد:7، صفحہ:135، حدیث:1۔