Book Name:اعوذ باللہ Parhnay Ke Fazail
پڑا تھا، حَالت بھی بہت ہی بُری تھی، شیطانوں میں اُس سے بُرے حال والا کوئی بھی نہیں تھا۔ شیطان نے اُس سے پوچھا: تمہارا یہ حال کس نے کیا ہے؟ اور جس شخص پر میں نے تمہیں مسلّط کیا تھا، اس کا کیا بنا...؟ وہ چیلا بولا: اُس شخص پر میں قابُو نہیں پا سکا۔ شیطان چِلّایا: تمہارا ناس ہو، کیوں قابو نہیں پا سکے۔ چیلا بولا: وہ شخص کچھ کلمات پڑھتا ہے۔ شیطان نے پوچھا: اُس کا نام بتاؤ! چیلے نے کہا: زبیر بن عوّام۔
اب وہ مسلمان جِنّ جو حضرت زبیر بن عوّام رَضِیَ اللہُ عنہ کی خِدْمت میں حاضِر ہوا تھا، کہنے لگا: عالی جاہ...!! وہ کون سے کلمات ہیں جو آپ پڑھتے ہیں، مجھے بھی سکھا دیجیے! فرمایا: میں جب صبح اُٹھتا ہوں تو کہتا ہوں:
اَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِِ الرَّحِيْمِ الْـحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِيْ عَافَانِيْ فِي بَدَنِيْ، وَرَدَّ رُوْحِيْ فِيْ جَسَدِيْ،اٰمَنْتُ بِاللَّهِ الْعَظِيْمِ، وَاسْتَمْسَكْتُ بِالْعُرْوَةِ الْوُثْقَى، لَا انْفِصَامَ لَهَا، وَاللَّهُ سَمِيعٌ عَلِيمٌ۔
ترجمہ:میں اللہ کی پناہ مانگتا ہوں شیطان مردود سے۔اللہ کے نام سے شروع جو نہایت مہربان، رحم کرنے والا ہے۔تمام تعریفیں اللہ پاک کے لیے ہیں، جس نے میرے جسم میں عافیت دی، اور میری روح کو میرے جسم میں واپس لوٹایا۔ میں شان و عظمت والے اللہ پر ایمان لایا، اور مَضْبُوط کڑے (یعنی دین اسلام) کو مضبوطی سے تھام لیا، جو کبھی نہیں ٹوٹے گا، اور اللہ خوب سننے والا، جاننے والا ہے۔([1])
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو! غور فرمائیے! اَعُوْذُ بِاللہِ پڑھنے کی کیسی برکتیں ہیں۔ شیطان کا چیلا