Book Name:Musbat Soch Ki Barkat

پیارے اسلامی بھائیو! کیسی فضیلت کی بات ہے، درودِ پاک ہے ہی ایسا نِرالا عمل کہ اس کے فضائل پڑھ کر دِل مچل جاتا ہے، غور تو فرمائیے! جب کسی کے سامنے میرے اور آپ کے آقا، مکی مَدَنی  مصطفےٰ صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کا ذِکْرِ پاک ہو اور وہ پیار سے، ادب سے، محبّت سے بارگاہِ رسالت میں 100 بار نہیں، ہزار بار نہیں، لاکھ بار نہیں بلکہ صِرْف ایک ہی مرتبہ درود شریف پڑھے تو فرشتے اس کے لئے بخشش کی دُعا کرتے ہیں اور رحمت وکرم پر قربان جائیے! خُود ہمارا خالِق، ہمارا مالِک، ہمارا پیارا اللہ پاک فرشتوں کی اس دُعا پر آمین فرماتا ہے۔

سُبْحٰنَ اللہ! غور فرمائیے! فرشتے جس کے لئے بخشش کی دُعا کریں، خُود رَبِّ کریم اس دُعا پر آمین فرمائے، کیا ایسا خوش نصیب بندہ بھی بخشش سے محروم رہ جائے گا...؟ نہیں! نہیں...!! درودِ پاک پڑھنے والا اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! رحمتِ خُدا کے صدقے، شفاعتِ مصطفےٰ کے ذریعے اپنے آقا، دو عالَم کے داتا صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کے پیچھے پیچھے جنّت میں پہنچ جائے گا۔

زبان و قلب کی عظمت درودِ پاک سے ہے  ہر ایک غم سے حفاظت درودِ پاک سے ہے

دُعائیں ہوتی ہیں مقبول اس وسیلے سے      خُدا کی خاص عنایت درودِ پاک سے ہے

ازل کے دِن سے مرے مصطفےٰ کے چرچے ہیں        تمام دہر پہ رحمت درودِ پاک سے ہے

بروزِ حشر وہ ہو گا نبی کی قربت میں       جہاں میں جس کو بھی الفت درودِ پاک سے ہے

خُدا کے بعد مُحَمَّد کا نام لیتے رہو ہر ایک کام میں برکت درودِ پاک سے ہے

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                                                                               صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

گنہگار کی بخشش ہو گئی

روایت ہے: بنی اسرائیل میں 2 شخص تھے، ایک بہت  عبادت گزار تھا، دوسرا بہت ہی