Book Name:Musbat Soch Ki Barkat

ہیں: (1):واجب،جیسے اللہ پاک کے ساتھ اچھا گمان رکھنا (2):مُستحَب، جیسے نیک مسلمان کے ساتھ نیک گمان رکھنا (3): حرام ، جیسے اللہ پاک کے ساتھ برا گمان کرنا، یونہی مومن کے ساتھ برا گمان کرنا کہ یہ بھی حرام ہے۔ ([1])

اللہ کے بندو! بھائی بھائی ہو جاؤ!

حضرت ابوہریرہ رَضِیَ اللہُ عنہ سے روایت ہے، رسولُ اللہ صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا:اپنے آپ کو بدگمانی سے بچاؤ کہ بدگمانی بدترین جھوٹ ہے،ایک دوسرے کے ظاہری اور باطنی عیب مت تلاش کرو، حرص نہ کرو،حسد نہ کرو،بغض نہ کرو،ایک دوسرے سے رُوگَردانی نہ کرو (مُنہ نہ پھیرو) اور اے اللہ کے بندو! بھائی بھائی ہوجاؤ!([2])

کسی کے مُتَعَلِّق  بدگمانی نہ رکھئے!

پیارے اسلامی بھائیو! افسوس کی بات ہے کہ ہمارے ہاں بدگمانی بہت عام پائی جاتی ہے، بعضوں کی تو طبیعت ایسی بن جاتی ہے کہ ان کے دِل میں کسی کے مُتَعَلِّق  اچھی سوچ آتی ہی نہیں ہے، بس بات بات پر بدگمانیاں ہی کرتے ہیں، والدین ا ولاد ،بھائی بہن،شوہر، زوجہ، ساس بہو ،سُسرداماد، نندبھاوج بلکہ تمام اہلِ خانہ و خاندان، استاد شاگرد،سیٹھ اور نوکر،تاجِر و گاہک ، افسر و مزدور الغرض ایسا لگتا ہے کہ تمام دینی و دُنْیوی شعبوں سے تعلق رکھنے والے مسلمانوں کی اکثریت اِس وقت بدگمانی کی لپیٹ میں ہے  * کسی کو فون کریں اور وہ Receive نہ کرے تو بدگمانی  * شوہر کی توجہ بیوی کی طرف کم ہو گئی تو فوراً ساس سے


 

 



[1]...تفسیر صراط الجنان، پارہ:26، الحجرات، زیر آیت:12، جلد:9، صفحہ:434۔

[2]...مسلم، کتاب البر والصلۃ والآداب، باب تحریم الظن والتجسس...الخ، صفحہ:994، حدیث:2563۔