Book Name:Musbat Soch Ki Barkat

کوئی کمی نہ رہنے دے، پِھر یہ پکّی اُمِّید رکھے کہ اللہ پاک مجھے ہر گز مایُوس نہیں فرمائے گا، اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! اس کی رحمت سے کامیابی ضَرُور  ملے گی۔ یُوں اللہ پاک سے ہمیشہ اچھی ہی اُمِّید رکھیں، بُرا گمان نہ رکھیں، مثلاً  * میری قسمت ہی خراب ہے  * مجھے تو کامیابی مل ہی نہیں سکتی  * میرے ساتھ ہمیشہ بُرا ہی ہوتا ہے  * میں جتنی بھی کوشش کر لوں، نتیجہ صِفر ہی نکلتا ہے وغیرہ، یہ سب بُرے گمان کی مثالیں ہیں۔ اچھا سوچئے، اللہ کریم کی رحمت سے نیک گمان ہی رکھئے! اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! محنت رنگ لائے گی اور کامیابی قدم چومے گی۔

تدبیر کے دستِ رنگیں سے تقدیر درخشاں ہوتی ہے

قدرت بھی مدد فرماتی ہے جب کوششِ انساں ہوتی ہے

زبان سے اچھے ہی الفاظ نکالئے!

پیارے اسلامی بھائیو! ہمارے ہاں عموماً لوگ مایُوسی والی، منفی باتیں کرتے ہیں، یا تو خُود مایوس ہوتے ہیں یا اپنی منفی باتوں کے ذریعے دوسروں کو مایُوس کر رہے ہوتے ہیں، مثلاً  * تجھے کبھی عقل نہیں آئے گی  * تُم ہمیشہ ناکام ہی رہو گے  * تم کوئی کام ڈھنگ سے کر ہی نہیں سکتے  * تمہاری قسمت میں ذِلّت ہی لکھی ہے  * تُم ساری زندگی نکمے ہی رہو گے، عموماً والدین اپنی اولاد کو ایسی باتیں سُنایا کرتے ہیں۔ یہ بہت غلط بات ہے۔ اللہ پاک کی رحمت سے اچھی اُمِّید رکھئے!  * کیا بےعقل کو عقل مند کر دینا اللہ پاک کی  قدرت میں نہیں ہے؟ بالکل ہے  * کیا کسی نکمے کو کامیابی دے دینا، اللہ پاک کے اختیار میں نہیں ہے؟ بالکل ہے  * کیا ہم کسی کا مستقبل جانتے ہیں؟ آج جو ہمیں نکما، نکھٹو، کم عقل، کندذہن نظر آ رہا ہے، ہو سکتا ہے کل اس کی قسمت چمکے، اللہ پاک اسے عقل مند، بڑا عالِم، فاضِل، صاحِبِ حکمت،