Book Name:Musbat Soch Ki Barkat

مشہور مفسرِ قرآن، حکیم الامت، مفتی احمد یار خان نعیمی رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ اس حدیثِ پاک کے تحت فرماتے ہیں: اگر ہم لوگ اس طریقۂ نبوی پر عمل کریں تو ثواب بھی پائیں اور ہمارے گھر جنّت بن جائیں، کبھی لڑائی جھگڑے نہ ہوں،  گھروں میں فساد، لڑائیاں اس چیز (یعنی اس نبوی انداز) کو بھول جانے کی وجہ سے ہوتی ہیں۔([1])

پیارے اسلامی بھائیو! غور فرمائیے! کیسی پیاری تعلیم ہے۔ اللہ کرے کہ ہم یہ انداز اپنانے میں کامیاب ہو جائیں۔

دُعا کے معاملے میں بھی مثبت ہی رہئے!

پیارے اسلامی بھائیو! دُعا کے معاملے میں بھی ہمیں مثبت ہی رہنا چاہئے، ہمارے بزرگانِ دین کی بڑی پیاری سوچ ہوتی تھی، یہ نیک لوگ دوسروں کو بددُعا دینے کی بجائے، اچھی اچھی دُعائیں دیا کرتے تھے۔ حضرت ذُو النُّون مِصْری رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ بہت بڑے ولئ کامِل ہیں، ایک مرتبہ آپ اپنے مریدوں کے ساتھ کشتی میں سَفَر فرما رہے تھے، سامنے سے ایک کشتی آتی ہوئی دِکھائی دی، اس کشتی میں سوار لوگ گانے بجا رہے تھے اور دریا میں ایک ہنگامہ اُٹھا رکھا تھا۔ حضرت ذُو النُّون مصری رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ کے مریدوں نے عرض کیا: عالی جاہ! دُعا کیجئے! کہ اللہ پاک ان سب کو غرق کر دے تاکہ ان کی نُحُوست سے مخلوقِ خُدا پاک ہو جائے۔ حضرت ذُو النُّون مصری رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ کھڑے ہوئے اور ہاتھ اُٹھا کر یُوں دُعا مانگی: اے اللہ پاک! تُو نے جس طرح انہیں اس دُنیا میں خوشیاں عطا فرمائی ہیں، ایسے ہی آخرت میں بھی خوشیاں عطا فرما۔

آپ کی یہ دُعا سُن کر مریدوں کو بڑی حیرانی ہوئی۔ خیر! جب وہ کشتی قریب آئی، جیسے


 

 



[1]...مرآۃ المناجیح، جلد:8، صفحہ:77 ۔